پوجا بترہ نے نواب شاہ سے دوسری شادی کرلی

Narayana Molleti
اپنے وقت کی مشہور ایکٹریس پوجا بترہ کے مداحوں کے لئے چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 42 سال کی عمر میں ایکٹریس
پوجا بترہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ پوجا نے ایکٹر نواب شاہ کے ساتھ سات پھیرے لئے ہیں حالانکہ اس بات کی ابھی
تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ پوجا نے شادی کب کی ہے کیونکہ دونوں نے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا ہے۔


ایک اطلاع کے مطابق پوجا نے سب سے دور جموں و کشمیر میں نواب شاہ کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ دونوں کافی عرصہ سے
ریلیشن شپ مےں تھے۔ اب دونوں نے چھپ کر شادی کرلی ہے کچھ دنوں پہلے نواب شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک بومر رینگ
ڈالا جس میں دو ہاتھ دکھ رہے ہیں، ایک نواب شاہ کا ہے دوسرا پوجا کا کہا جارہا ہے۔ لڑکی والے ہاتھ میں جوڑا نظر آرہا ہے جس
کے بعد سے دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ 46 سال کے نواب شاہ اپنے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ لی گئی تصاویر ڈال
چکے ہیں۔


ایکٹرےس پوجا بترہ نے سال 2002 میں سرجن ڈاکٹر سونو اہلوالیہ سے شادی کی تھی اور امریکہ جاکر بس گئی تھیں۔ شادی کے 9
سال بعد دونوں کا طلاق ہوگیا۔


پوجا مس انڈیا رہ چکی ہیں وہ وراثت، نائیک، بھائی، فرض جیسی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ وہیں نواب کی بات کریں تو وہ
معاون رول میں فلم بھاگ ملکھا بھاگ، ڈان 2، ٹائیگر زندہ ہے جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ دونوں کی شادی
کی خبروں کو آفیشیل طور پر کب اعلان کرتے ہیں۔






Find Out More:

Related Articles: