انوشکا شرما اب پولیس آفیسر کے رول میں

Narayana Molleti
انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں کئی طرح کی فلموں میں کام کیا ہے آخری بار وہ شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ”زیرو“
میں نظر آئی تھیں۔


اس فلم کی کامیابی کے بعد انوشکا کسی فلم میں بھی نظر نہیں آئیں حالانکہ اب خبر سامنے آئی ہے کہ انوشکا نے اپنے اگلے پراجکٹ
کے بارے مےں سوچنا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں انوشکا شرما کو ایک فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے۔


اس میں پہلی بار انوشکا ایسا الگ رول پلے کرنے والی ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا ہے۔ خبروں کے مطابق انوشکا ایک
پولیس ڈرامہ فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ پولیس آفیسر کا رول کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ انوشکا جلد ہی اپنی اسی فلم
کو لے کر اعلان بھی کرسکتی ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: