جونیر این ٹی آر کیلئے فلم آر آر آر میں 21 کروڑ کا تعارفی سیکوینس
ملک کی سب سے بڑی بلابسٹر فلم باہوبلی کے بعد اب پروڈیوسر ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی اپنی میگابجٹ مووی ”آر آر آر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 1920 کے مجاہدین آزادی الوری سیتا راما راجو اور کمارام بھیم کے جدوجہد پر مبنی ہے۔ اس فلم میں آزادی کی ان دو شخصیتوں کے کردار رام چرن اور جونیر این ٹی آر نبھا رہے ہیں۔ فلم کے ایک قریبی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حال ہی میں آر آر آر کی ٹیم نے جونیر این ٹی آر کے تعاروفی سیکوینس کو بلغاریہ میں فلمبند کیا ہے جس پر 21 کروڑ روپیوں کے اخراجات آئے ہیں۔ اس فلم کا تمام تریونٹ ایک ماہ تک بلغاریہ میں ہی شوٹنگ کیا ۔ فلم سے جڑی دلچسپ بات ہم یہاں بتاتے چلیں کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اور اجئے دیوگن بھی اہم کرداروں میں ہیں عالیہ اس فلم میں رام چرن کی ہیروئین بنیں نظر آئیں گی جسے فلم کے فلیش بیک حصہ میں دکھایا جائے گا۔