سارا علی خان اور کارتیک آرین امتیاز علی کی اگلی فلم میں

Salam Abdul
ایم اے سلام

اداکارہ سارا علی خان سلور اسکرین پر کارتک آرین سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ کرن جوہر کے چاٹ شو کافی ودھ کرن میں سارا علی خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کارتک آرین کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔

سارا نے اپنی اگلی فلم سائن کرلی ہے اور وہ ان کے مقابل کارتک آرین ہوں گے۔ سارا کو امتیاز علی کی اگلی فلم کے لئے اپروچ کیا گیا ہے جس میں کارتک آرین لیڈ رول میں ہے۔ سارا کی ڈبیو فلم کیدرناتھ اور سمبھا ریلیز ہوچکی ہیں۔

 انہوں نے تین فلمیں اور بھی سائن کی ہیں۔ آپ کو یہ بتادیں کہ انہیں کچھ اڈورٹائزمنٹس میں بھی لیا گیا ہے۔ ان کی اداکاری لوگوں کو پسند بھی آرہی ہے، اور ان کے کام کو سراہا بھی جارہا ہے۔ آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ سارا علی خان سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیںاور امریتا سنگھ ہی سارا علی خان کو گائیڈ کررہی ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: