عدنان سمیع کشور کمار بائیوپک کریں گے
پچھلے کافی عرصہ سے بالی ووڈ کے مشہور سنگر اور ایکٹر کشور کمار کی بائیوپک خبروں میں ہے حالیہ رپورٹس کی مانیں تو سنگر کمپوزر عدنان سمیع کو فلم میں کشور کمار کے رول کے لئے اپروچ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدنان اس رول کے لئے اس لئے پرفیکٹ ہیں کیونکہ وہ خود بھی ایک سنگر کمپوزر اور اچھے ایکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان نے کشور کمار کے کچھ کلاسک گیتوں کو اپنی آواز بھی دی ہے بتایا جارہا ہے کہ اس رول کے لئے عدنان سے تب ربط کیا گیا جب انہوں نے کشور کے کچھ بہترین گیتوں کو اپنی آواز دی تھی اور ان کا یہ شو انٹرنیٹ پر وئرل ہوگیا تھا۔ پہلی بار کشور کمار کی بائیوپک تب خبروں میں آئی تھی جب اس کا اعلان کرتے ہوئے انوراگ بسو نے کہا تھا کہ اس رول کے لئے انہوں نے رنبیر کپور کا انتخاب کیا ہے حالانکہ کچھ وجوہات سے اس فلم پر بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ اب اس فلم کے لئے عدنان کو اپروچ کرنے کے بعد اس کا آفیشیل اعلان ہونا باقی ہے۔