بھنسالی کی انشا اللہ سلمان کی بجائے ریتک کیساتھ بنائی جائیگی

Salam Abdul
ایم اے سلام

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشا اللہ پچھلے کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں پہلی بار بھنسالی سلمان خان کے مقابل عالیہ بھٹ کو لینے جارہے تھے، لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان نے فلم کے پراجکٹ کو چھوڑ دیا ہے۔ اس کے بعد خبریں آئی کہ بھنسالی فلم ہی بند کررہے ہیں، لیکن اب خبر آرہی ہے کہ عالیہ بھٹ فلم کا حصہ رہیں گی، لیکن سلمان خان کی جگہ کسی اور ایکٹر کو سائن کیا جائے گا پہلے رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا نام فلم کے لئے سامنے آرہا تھا ۔

 اب ایک نئے ایکٹر کا نام اس سے جڑ گیا ہے وہ نیا ایکٹر کوئی اور نہیں ریتک روشن ہے۔ ایک قریبی ذرائع کے مطابق حال ہی میں ریتک روشن سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کئے ہیں، حالانکہ ابھی اس بات کی کوئی آفیشیل اطلاع نہیں ہے لیکن سمجھا جارہا ہے کہ یہ ملاقات انشا اللہ کو لے کر ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف عالیہ کو بھنسالی کے آفس سے خوشی خوشی باہر آتے بھی دیکھا گیا۔

 یعنی کے فلم میں عالیہ کا نام ابھی بھی کنفارم ہے بس سلمان کی جگہ ریتک ہوں گے یا پھر کوئی اور اس پر تجسس بناہوا ہے۔ ریتک روشن ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گذارش میں کام کرچکے ہیں۔ اس فلم کو فائنس نے بھی پسند کیا تھا۔ ریتک جلد ”وار“ فلم میں نظر آنے والے ہیں اس فلم میں وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ نظر آئیں گے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ بھنسالی کی فلم کو سلمان خان کے چھوڑنے کی اہم وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ فلم میں عالیہ کے ساتھ سلمان کے لپ لاک سین تھے جسے کرنے سے سلمان خان نے صاف انکار کردیا۔ ان مناظر کو فلم سے ہٹانے سے انکار کے بعد خود سلمان نے ہی یہ فلم چھوڑ دی۔


Find Out More:

Related Articles: