امیتابھ اپنی نئی فلم برف میں جج کے رول میں دکھائی دیں گے جس میں عمران ہاشمی کا لیڈ کردار ہوگا

Salam Abdul
ایم اے سلام

امیتابھ بچن کی حالیہ ریلیز فلم ”بدلہ“ باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ ایک وکیل کے کردار میں تھے اب سننے میں آرہا ہے کہ امیتابھ اپنی اگلی فلم میں جج کا رول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک کورٹ روم ڈرامہ ہوگی جس کا نام ”برف“ ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ کے علاوہ فلم میں عمران ہاشمی کا بھی اہم کردار ہوگا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پہلی بار امیتابھ اور عمران ساتھ کام کریں گے۔

دونوں کے علاوہ فلم میں انوکپور اور سوربھ شکلا بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔ اس کی شوٹنگ مئی سے شروع ہوگی۔ اس کا پروڈکشن رومی جعفری کرنے والے ہیں۔ امیتابھ بچن نے حالیہ دنوں اپنے کیریئر کے 50 سال مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک کوئی 230 فلمیں کی ہیں۔ ان کی فلم ”گلابو سیتابو“ مکمل ہوچکی ہے۔ جو توقع ہے اگلے سال ریلیز کردی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھی ان کی ایک تلگو فلم ”سیریز نرسمہا ریڈی“ تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے ساتھ سوپر اسٹار چرنجیوی بنا رہے ہیں۔ فی الحال برف سے ملاکر ان کے پاس اور 5 پراجکٹس ہیں جسے وہ ایک کے بعد دیگرے مکمل کریں گے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ امیتابھ بچن نے پچھلے دنوں اپنے کیریئر کے 50 سال مکمل کئے ہیں اور انہیں ان کی فلمی خدمات کے صلہ میں دادا صاحب پھالکے جیسے باوقار ایوارڈ کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔


Find Out More:

Related Articles: