دل مل گئے اور سنجیونی کے بعد سدھارتھ ملہوترا نئے پراجکٹ میں مصروف

Salam Abdul
ایم اے سلام

ٹی وی پروڈیوسر سدھارتھ ملہوترا نے اپنے ٹی وی سیریلس کے ذریعہ خواتین کے موضوعات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سمجھا تھا کہ خواتین کے موضوعات پر سیریلس بنانا خواتین میں بیداری کے علاوہ اعتماد بحال کرنا ہے۔

اسی فکر و سوچ کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا نے چھوٹے پردے پر اس ٹرینڈ کی شروعات کی تاکہ خواتین کی کہانیوں کے ذریعہ ان میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے اپنے سیریلس میں خواتین کو بڑھاوا دےتے ہوئے اہمیت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ٹی وی سیریلس دل مل گئے، سنجیونی خواتین میں بہت پسند اور دیکھے بھی جاتے رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فلم ”ہچکی“ نے باکس افس پر اچھے نتائج دیئے جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ سدھارتھ ہمیشہ ناظرین کی سوچ میں تبدیلی و ترقی کو دیکھتے ہوئے سیریلس بناتے ہیں۔ فی الحال وہ اپنے اگلے پراجکٹ پر کام شروع کرچکے ہیں جس میں بھی خواتین کے کرداروں کو مضبوطی اور جرا


¿تمندی کے ساتھ چھوٹے پردے پر پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: