دھرمیندر کی فلم ”چپکے چپکے“ کا ری میک اب راجکمار راو کے ساتھ بنے گا

Salam Abdul
ایم اے سلام

خبر ہے کہ رشی کیش مکرجی کی سوپر ہٹ کامیڈی فلم چپکے چپکے کا ری میک بننے جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ری میک میں دھرمیندر والا رول ایکٹر راجکمار راو نبھائیں گے۔ سال 1975 کی ہٹ رشی کیش مکرجی کی فلم چپکے چپکے آئی تھی۔ اس فلم میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، جیا بہادری، شرمیلا ٹیگور اور اوم پرکاش اہم کرداروں میں تھے۔

 اس سدابہار کامیڈی فلم کو ریلیز ہوئے پچھلے 11 اپریل کو پورے 44 سال ہوگئے اور اب خبر ہے کہ اس فلم کا ری میک بننے جارہا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پروڈیوسر بھوشن کمار اور لورنجن مل کر اس فلم کا ری میک بنائیں گے اور فلم میں دھرمیندر والے رول کے لئے راجکمار راو کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ فلم کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا چپکے چپکے بہت سارے لوگوں کی پسندیدہ فلم ہے جس مےں راجکمار راو بھی شامل ہے۔ انہیں اس فلم کے ری میک کا آئیڈیا پسند آیا اور وہ فلم کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

دھرمیندر کے اس رول کو کرنے کے لئے راجکمار راو کو 9 کروڑ جیسی بھاری فیس ادا کی گئی ہے۔ 1975 میں آئی چپکے چپکے میں دھرمیندر نے پریمل ترپاٹھی نامی باٹنی کے پروفیسر کا رول نبھایا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم راجکمار راو کی چند ایک بہت ہی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ یہاں یہ بات بتانی ہوگی کہ راجکمار راو اس فلم میں ڈبل رول نبھا رہے ہیں جسے اب تک فلم کے کسی بھی ذرائع نے نہیں بتایا جو بھی ہو اس فلم سے راجکمار راو نے بھی اپنی فیس زبردست بڑھا دی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: