نتیش تیواری کی رامائن میں ریتک اور دیپیکا کریں گے رام اور سیتا کے کردار
ریتک روشن آج کل ہوا میں اڑ رہے ہیں۔ ان کی فلم سوپر 30 اور وار باکس آفس پر زبردست کمائی کرچکی ہے۔ سوپر 30 اور ”وار“ کے بعد لگتا ہے ریتک نے ایک اور چیلنج بھرا رول اپنے نام کرلیا ہے۔ خبر ہے کہ ریتک روشن ڈائرکٹر نتیش تیواری کی فلم ”رامائن“ میں رام کا کردار نبھانے والے ہیں۔ یہ میتھالوجیکل ڈرامہ فلم نتیش کا بہت بڑا پراجکٹ ہے۔ خبر ہے کہ ریتک نے اس میں کام کرنے کے لئے ہاں کردی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ نتیش تیواری اور روی اودیور کی جانب سے بنائی جارہی ہے۔ یہ فلم لوایکشن اور ٹرایلوجی ہوگی۔ جسے تھری ڈی میں شوٹ کیا جائے گا۔ اس کے آگے خبر یہ بھی ہے کہ اس فلم کو ہندی کے ساتھ ساتھ تمل اور تلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اس کا بجٹ تقریباً 500کروڑ بتایا جارہا ہے۔ الوارویند، نمت ملہوترا اور مدھو منٹینا اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور اس سے کئی بڑی توقعات لگائی جارہی ہیں حالانکہ ابھی فلم کے میکرز کی طرف سے آفیشیل اعلان باقی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ پروڈیوسر مدھومینٹینا سیتا کے کردار میں دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ریتک اور دیپیکا کے ساتھ میں پہلی فلم ہوگی۔ بتادیں کہ ریتک روشن اپنی سوپر ہیرو فلم کریش 4 پر کام کررہے ہیں۔