کرسمس 2020 پر اکشے کمار اور عامر خان کی فلم کا ٹکراو
اگلے سال 2020 میں کرسمس پر بہت بڑا باکس آفس کا ٹکراو ہونے والا ہے۔ اکشے کمار کی ”بچن پانڈے“ اور عامر خان کی ”لال سنگھ چڈھا“ میں کڑی ٹکر ہے۔ اب اکشے کمار نے عامر خان کے ساتھ ٹکراو پر اپنا ری ایکشن دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا ہالی ڈے ویک اینڈ مختصر تھے اس میں کوئی سرپرائز نہیں ہے کہ دو بڑے بجٹ کی فلمیں اگر ایک دن ریلیز ہوں۔ سال میں52 جمعہ ہوتے ہیں اور بہت کم ویک اینڈ ہوتے ہیں۔ ہم ایک سال میں 200 سے زیادہ ہندی فلمیں بناتے ہیں جبکہ ہالی ووڈ 40 سے زیادہ ریلیز کرتا ہے اور پھر ساوتھ سنیما اور علاقائی فلمیں ہیں تو اس لئے ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ ایک ہفتہ میں دو بڑی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ اسی سال آزادی کے موقع پر دو فلمیں مشن منگل اور باٹلہ ہاوز ریلیز ہوئی ہیں۔ بتادیں کہ بچن پانڈے کو فرہاد سماجی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ ساجد نڈیاڈوالا اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔اکشے کمار جنہیں پیسہ کماو ایکٹر کہا جاتا ہے جن کی فلمیں اوسط انداز میں کام کر جاتی ہیں اور کچھ پیسہ بھی ڈائرکٹر ، پروڈیوسر کو کما کر دیتی ہیں۔ اور اکشے کمار کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی بہت چاپلوسی کرتے ہیں۔ جہاں تک بات عامر خان کی ہے وہ فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان والد ڈائرکٹر تھے اور عامر خان بھی بالی ووڈ میں بہت نام کمائے ہیں۔ انہیں مسٹر پرفکشنسٹ کہا جاتا ہے۔ یہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتے ہیں اور جو بھی فلم کرتے ہیں اس کے کیریکٹر میں پوری طرح اتر جاتے ہیں۔ انہیں کسی بھی قسم کا رول دیں وہ اس رول کے حساب سے اپنے آپ کو فٹ کر لیتے ہیں جیسا کہ انہوں نے دنگل فلم میں پھوگاٹ کا رول کیا تھا جو ریسلر ہیں تو اپنا وزن بڑھا کر اس کردار کو نبھایا۔ اسی لئے انہیں مسٹر پرفکشنسٹ کہا جاتا ہے ۔