فرحان اختر کی فلم ”طوفان“ میں پریش راویل کا داخلہ
بی جے پی کے رکن پارلیمان رہ چکے اداکار پریش راویل بڑے پردے پر طوفان مچانے کی تیاری کررہے ہیں اور اس میں ان کا ساتھ دیں گے فرحان اختر دراصل راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم ”طوفان“ میں پریش راویل کی انٹری ہوئی ہے جس میں وہ فرحان کے کردار کے باکسنگ کوچ کا کردار نبھانے والے ہیں۔ راکیش اوم پرکاش مہرہ اس سے قبل فرحان کو بھاگ ملکھا بھاگ میں ڈائرکٹ کرچکے ہیں جو فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی بائیوپک تھی۔ فرحان نے اس خبر کو شیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بڑے قد والے ایکٹر کے ساتھ کام کرنے کے لئے بیقرار ہوں اس کے جواب میں پریش نے چٹکی لیتے ہوئے لکھا شکریہ فرحان بھائی لیکن آپ مجھے نروس کررہے ہیں۔ فلمکی کہانی انجم رجب علی نے لکھی ہے جبکہ اسے فرحان اور رتیش سدھوانی پروڈیوس کررہے ہیں۔ پریش راویل کو آخری بار ”اوری داسرجیکل اسٹریک“ میں دیکھا گیا تھا۔ بتاتے چلیں کہ پریش راویل نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں احمد آباد ایسٹ نشست سے بی جے پی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔ اور اس بار انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ فرحان اختر جاوید اختر کے بیٹے ہیں ۔ ان نے بھی ایک بایوپک فلم کی ہے جو ملکھا سنگھ پر بنائی گئی تھی۔ ملکھا سنگھ ایک ہندوستانی رنر تھے جن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تھی۔ فلم کا نام تھا ”بھاگ ملکھا بھاگ“ جس کے ڈائرکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا ہیں۔ یہ فلم 12 جولائی 2013 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔