امیتابھ نے 77 برس میں کیا کیا؟
بہرحال امیتابھ بچن اپنی زندگی کے 77 برس دیکھ چکے ہیں اور ان میں اب بھی وہی توانائی پائی جاتی ہے جو برسوں پہلے تھی۔ امیتابھ بچن کی کامیابی میں سلمان خان کے والد سلیم اور شبانہ اعظمی کے شوہر جاوید اختر کا اہم رول رہا جن کی کہانیوں پر بنائی گئی فلموں نے امیتابھ بچن کو مقبول اداکار بنا دیا لیکن ایک بات ضرور ہے کہ دیگر اداکاروں کی طرح امیتابھ بچن بھی یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اداکاری کے آگے بے بس و مجبور دکھائی دیتے ہیں۔ ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہتے ہوئے دلیپ صاحب کو خراج تحسین پیش کیا تھا کہ میں دلیپ صاحب کے سامنے بہت چھوٹا ہوں اور دلیپ صاحب تو اداکاری کی یونیورسٹی ہے۔ خیر اچھا ہے کہ انہوں نے کم ام کم دلیپ کمار کی عظمت کا اعتراف تو کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی ویسے تو بے شمار فلمیں منظر عام پر آئیں لیکن چند فلموں کے ڈائیلاگ اس قدر مقبول ہوئے کہ آج بھی انہیں دہرایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ”رشتوں میں تمہارے باپ لگتے ہیں نام ہے شہنشا، ہو کیان ٹاک انگلش، واک انگلش اینڈ لاف انگلش، زندگی کا تمبو تین بمبو پر کھڑا ہے، میں آج بھی پھینکے ہوئے پیسے نہیں اٹھاتا، جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں لائن وہیں سے شروع ہوتی ہے، میں اور میری تنہائی اکثر یہ باتیں کرتے ہیں، دارو پینے سے لیور خراب ہو جاتا ہے، آنند مرا نہیں آنند مرتے نہیں، اُف تمہارے اصول، تمہارا آدرش کس کام کے ہیں تمہارے اصول، تمہارے سارے اصولوں کو گوند کر ایک وقت کی روٹی نہیں بنائی جاسکتی، اپن وہ کتے دم ہیں جو بارہ بارس نلی کے اندر ڈال کر نلی تیڑی ہوتی اپن سیدھا نہیں ہوتا، مجھے جو صحیح لگتا ہے میں وہی کرتا ہوں پھر چاہے وہ بھگوان کے خلاف ہو قانون کے خلاف یا پورے سسٹم کے خلاف ہو۔