منا بھائی کے تیسرے حصہ کی شوٹنگ کا ہوگا جلد آغاز
سال 2003 میں آئی دھماکہ دار فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے بعد ودھو ونود چوپڑہ نے ایک بار پھر منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی کو لگے رہو منا بھائی کے ذریعہ شائقین تک پہنچایا تھا۔ ان فلموں کے سوپر ہٹ ہونے کے بعد ہر کسی کو منا بھائی کے تیسرے سیکویل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ انتظار اب ختم ہو چکا ہے کیونکہ اب منا بھائی کے تیسرے حصہ دا اینڈ آف منا بھائی کی تاریخیں سامنے آچکی ہیں۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں سنجے دت سے منا بھائی 3 کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے راج کمار ہیرانی اس سوال کا صحیح جواب دیں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ اس کی اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں ہمیں یہ پراجکٹ اگلے سال کے اختتام تک اس فلم پر کام شروع کردینا چاہئے۔ سنجے دت کی اس فلم کا ٹائیٹل ”دی اینڈ آف منا بھائی“ رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اس سیریز کی آخری فلم ہونے والی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑہ نے پہلے بتایا تھا کہ اس فلم پر 2017 سے کام شروع کیا جائے گا لیکن سنجے دت کے کیس کی وجہ اسے آگے بڑھا دیا گیا تھا۔ اس فلم کو روک کر پھر ودھو ونود چوپڑہ نے 2018 میں آئی سنجے دت کی بائیوپک سنجو پرکام کرنا شروع کردیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ سنجو کے سوپر ہٹ ہونے کے بعد اب ودھو منا بھائی 3 کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ منا بھائی فلم کا ڈائرکشن راجکمار ہیرانی نے کیا تھا۔ فلم کے پہلے حصہ میں سنجے دت، ارشد وارثی، بومن ایرانی، سنیل دت اور جمی شیرگل نے اہم کردار نبھائے تھے۔