شاہد کو ملیں گے جرسی کے ری میک کیلئے 35 کروڑ اور نفع سے 20 فیصد کی حصہ داری

frame شاہد کو ملیں گے جرسی کے ری میک کیلئے 35 کروڑ اور نفع سے 20 فیصد کی حصہ داری

Salam Abdul
ایم اے سلام

باکس آفس پر فلم کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے ابھی تک اپنے پراجکٹ کا خلاصہ نہیں کیا ہے۔ اس دوران خبریں آئی تھیں کہ شاہد نے تلگو ایکٹر نانی کی سوپر ہٹ فلم جرسی کے ہندی ری میک کے لئے اپنی حامی بھر دی ہے۔ اس فلم کو امن گل الوارجن اور پروڈیوسر دل راجو مل کر بنا رہے ہیں۔ خبر ہے کہ اس فلم کے لئے شاہد کو محنتانہ کے روپ میں بڑی رقم ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنی فیس میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ شاہد کپور نے اس فلم کے لئے نہ صرف بڑا معاوضہ مانگا ہے بلکہ فلم کے نفع میں سے حصہ داری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے فیس کے طور پر 35 کروڑ روپے لئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ نفع میں۔ 20 فیصدی حصہ داری بھی لیں گے۔ بتادیں کہ شاہد اس سال نومبر میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

اس میں شاہد اور ریشمکا مندنا ساتھ کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کو شروع کر کے کئی شیڈول میں ختم کیا جائے گا۔ کبیر سنگھ کے سوپر ہٹ ہونے کے بعد شاہد کپور کو کئی فلموں کے آفرز ملے تھے لیکن انہوں نے اس فلم کا ہی انتخاب کیا۔ غور طلب ہے کہ فلم جرسی کو گوتم تنا نوری نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ یہ مووی سوپر ہٹ رہی تھی۔ فلم میں نانی نے ایک کرکٹر کا رول پلے کیا تھا۔ جرسی اس سال اپریل میں ریلیز ہوئی تھی۔ مووی کو کریٹکس اور عوام کا اچھا رسپانس ملا تھا۔


Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More