دھرمیندر بھی ہوئے ڈینگو کا شکار

Salam Abdul
ایم اے سلام

ایکٹر دھرمیندر کا مزاج ان دنوں ناساز ہے۔ دھرمیندر کو ڈینگو ہوگیا تھا۔ ڈینگو کی وجہ انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔ انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو تین دن کے لئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔ اب جب ان کی طبیعت میں تھوڑا سدھار نظر آیا تو ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کردیا۔

 وہ اپنے بڑے بیٹے سنی دیول کے ساتھ تھے۔ وہیں ایسی خبریں تھیں کہ دھرمیندر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیدھے لونا والا میں واقع اپنے فارم ہاوز جائیں گے۔ دھرمیندر اپنے فارم ہاوز پر جانا پسند کرتے ہیں اور وہاں کافی وقت گذارتے ہیں حالانکہ ذرائع کے مطابق وہ گھر پر آرام کریں گے اور جب تک فارم ہاوز نہیں جائیں گے۔ تب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جائیں گے۔

واضح ہو کہ دھرمیندر نے اپنا کیریئر 1960 میں ریلیز ہوئی فلم ”دل بھی تیرا ہم بھی تیرے“ سے کیا تھا۔ اپنے 50 سالہ کیریئر میں انہوں نے 200 فلمیں کی ہیں۔ دھرمیندر نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، پرتگیا، یادوں کی بارات، جیسی کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ دھرمیندر آخری بار فلم ”یملا پگلا دیوانہ پھر سے“ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں سنی دیول اور بابی دیول بھی تھے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ بتادیں کہ حال ہی میں دھرمیندر نے اپنے پوتے کرن دیول کی فلم ”پل پل دل کے پاس“ کا پرموشن بھی کیا تھا۔ وہ پل پل دل کے پاس کی اسکریننگ میں بھی نظر آئے تھے۔


Find Out More:

Related Articles: