وجئے دیورکنڈہ کا پہلا لک دھوم مچا رہا ہے
حال ہی میں وجئے دیورکنڈہ کی نئی فلم کی پہلی جھلک ریلیز کی گئی۔ فلم کا نام ”ورلڈ فیمس لور“ دکھا گیا ہے۔ اس فلم میں وجئے دیورکنڈہ کا لک کافی سنجیدہ ہے جو ان کے چاہنے والوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ ڈائرکٹر کرانتی مادھون کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ورلڈ فیمس لور میں راشی کھنہ، ایشوریہ راجیش بھی نظر آئیں گے۔ کریٹو کمرشیل بینر تلے پروڈیوسر کے اے ولبھ کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی اس فلم کی موسیقی کی ذمہ داری موسیقار گوپی سندر کو سونپا گیا ہے۔وجئے دیورکنڈہنے ساوتھ انڈسٹری میں داخلہ کے ساتھ ہی اپنا پوزیشن سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے سال 2011 میں روی بابو کی رومانٹک تلگو فلم ”نوویلا“ سے فلموں میں ڈبیو کیا تھا، لیکن انہیں مقبولیت 2016 میں آئی ان کی فلم ”پیڈلی چوپولو“ سے حاصل ہوئی ۔ اس فلم کو نیشنل فلم ایوارڈ فار بسٹ فیچر فلمان تلگو بھی دیا گیا تھا۔ وہ دیکھتے ہی دیکھتے کافی کم وقت میں فروبس انڈیا سلیبرٹیز کی 100 فہرست میں 72 ویں نمبر پر درج ہوئے۔ اس سال ریلیز ان کی فلم ڈیر کامریڈ نے بھی اچھا بزنس کیا۔ اب وہ سال 2020 میں ورلڈ فیمس لور فلم لیکر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ وجئے دیور کنڈہ کو ارجن ریڈی فلم سے کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اور اس فلم کو بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی جس کی وجہ سے بعد میں اس کی ری میک ہندی میں بھی بنائی گئی۔ ہندی میں وجئے دیور کنڈہ کا کردار شاہد کپور نے ادا کیا۔ یہ تلگو کا ری میک ہونے کے باوجود اس کو ہندی میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ فلم تلگو سے زیادہ بزس کی۔