”بنٹی اور ببلی 2“ کی شوٹنگ کا اسی ماہ سے آغاز

frame ”بنٹی اور ببلی 2“ کی شوٹنگ کا اسی ماہ سے آغاز

Salam Abdul
ایم اے سلام

آدتیہ چوپڑہ نے اپنے بینر تلے بننے جارہی بنٹی اور ببلی 2 کے لئے امیتابھ بچن کو اپروچ کیا ہے۔ دونوں کے درمیان بات چیت آخری مرحلہ میں ہے۔ اسے لے کر 15 اکتوبر تک یش راج کی جانب سے فارمل اناونسمنٹ آئے گا۔

 فلم کی شوٹنگ نومبر سے یوپی اور نارتھ انڈیا میں کی جائے گی۔ اس حصہ کو ”بھارت“ فلم کے رائٹر رہے ورون وی شرما ڈائرکٹ کریں گے۔بنٹی اور ببلی 27 مئی 2005 کو ریلیز ہوئی تھی جسے شاد علی نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر 63.2 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ فلم میں ابھیشیک بچن اور رانی مکرجی نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

فلم میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے پر فلمائے گئے گیت ”کجرارے“ نے زبردست مقبولیت حاصل کی تھی۔ فلم کو آدتیہ چوپڑہ نے پروڈیوس کیا تھا۔ اب جبکہ اس فلم کا سیکویل بننے جارہا ہے تو فلمی شائقین کو اسے سلور اسکرین پر دیکھنے کا اشتیاق بڑھتا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کا سیکویل اس کے پہلے حصہ کی طرح کامیاب ہوپاتا ہے یا نہیں۔ اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس فلم بھی وہ ”کجرارے“ جیسا کوئی آئٹم سانگ رکھتے ہیں یا نہیں۔


Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More