ریتک اور ٹائیگر کی فلم ”وار“ کا 200 کروڑ کلب میں داخلہ

Salam Abdul
کلکشن ابھی بھی جاری ہے، فلم کے 250 کروڑ سے بھی آگے جانے کی توقع

ایم اے سلام

ریتک روشن اور ٹائیگر شراف اسٹار وار 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔ ٹریڈ کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کے باکس آفس کلکشن تقرےباً 20.60 کروڑ روپیوں کا کاروبار کیا اس کے ساتھ ہی اس کا جملہ کلکشن 180.30 کروڑروپے پہنچ چکا تھا۔ اگر اس میں تمل اور تلگو ورژن کے کاروبار کو بھی شامل کرلیا جائے تو ملک میں یہ فلم جملہ 187.75 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز ہوئی اس فلم کا ڈائرکشن سدھارتھ آنند نے کیا ہے۔

مانا جارہا ہے دسہرہ کے تعطیلات کی وجہ فلم کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں اس فلم کا جملہ کلکشن 200 کروڑ روپے کے پار ہو جائے گا اور ایسا کرنے والی یہ چوتھی بالی ووڈ فلم ہوگی۔ اس سے قبل سنجو، ٹائیگر زندہ ہے، اور سلطان نے 7 دنوں میں 200 کروڑ کے کلب میں داخلہ لے لیا تھا۔ ہندی میں ابھی تک سب سے تیزی سے 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم ”باہوبلی 2“ دا کنکلوژن ہندی ورژن ہے جس نے گھریلو باکس آفس پر 6 دنوں میں کمائی کا یہ ہندسہ پار کرلیا تھا۔

اتنا ہی نہیں آٹھویں دن یہ 250 کروڑ اور دسویں دن 300 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کر گئی تھی۔ اب تک اس کا ریکارڈ نہ تو بالی ووڈ کی کوئی فلم توڑ سکی ہے اور نہ ہی کسی دوسری زبان کا ہندی ورژن ”وار“ نے پہلے ویک اینڈ اورسیز سے 7.040 ملین ڈالر یعنی تقریباً 50 کروڑ روپیوں کا بزنس کیا اس کے ساتھ ہی یہ وہاں پہلے ویک اینڈ 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بنی ہے۔ اتناہی نہیں یہ اورسیز میں ریتک روشن، ٹائیگر شراف اور سدھارتھ آنند کے کیریئر کی سب سے بڑی ویک اینڈ اورسیز ثابت ہوئی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: