سنجے دت ”منا بھائی 3“ کو جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی حالیہ ریلیز فلم ”پرستھانم“ باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی۔ ایسے میں سنجے دت اب اپنی ہٹ فرنچائزی منا بھائی کے ساتھ پھر سے واپسی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ 2003 میں آئی منا بھائی ایم بی بی ایس سنجے دت اور ارشد وارثی کے کیریئر میں میل کا پتھر ثابت ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2006 میں اس کا سیکویل آیا تھا۔

 یہ منا اور سرکٹ کی دوستی کو نئے عروج پر لے گیا تھا۔ فائنس اس کامیڈی فلم کے ایک اور سیکویل کا اندازہ کررہے ہیں۔ فلم پروڈیوسر راجکمار ہیرانی بہت پہلے ہی اس کا سیکویل بنانا چاہتے تھے لیکن سنجے دت اپنے قانونی معاملے سلجھانے میں لگے ہوئے تھے۔ ڈائرکٹر راجکمار ہیرانی اور رائٹر ابھیجات جوشی نے منا بھائی سیریز کی تیسری فلم منا بھائی چلے امریکہ جس میں منا بھائی یعنی سنجو بابا امریکہ کے صدر اوباما سے ملنے کے لئے امریکہ جاتے ہیں کی پلاننگ کی تھی۔

 لیکن اب اوبامہ امریکہ کے صدر نہیں رہے۔ اس لئے اب اس فلم کے لئے کسی اور اسکرپٹ کی تلاش ہے۔ سنجے دت نے بھی اس کے لئے اپنا من بنالیا ہے۔ سنجے نے ہیرانی کو یہ بتادیا ہے کہ وہ منا بھائی 3 کو جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں۔ خبروں کے مطابق جیل سے واپسی کے بعد سنجے دت کی ہر فلم فلاپ ثابت ہوئی جبکہ ان کی زندگی پر بنی فلم سنجو نے بہت ہی کامیابی حاصل کی جو یہ ثابت کرتا ہے کہ سنجو بابا لوگوں کے درمیان خاصے مقبول ہیں۔ انہیں بس ایک اچھی فلم کی ضرورت ہے اور وہ منا بھائی ہوسکتی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: