”وار“ 450 کروڑ کلب میں شامل، 2019 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر
ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم وار نے باکس آفس پر کمال کردکھایا ہے۔ اس فلم نے تین ہفتوں میں 450 کروڑ روپیوں کا کلکشن کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس سال 2019 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے۔ 2 اکتوبر کو ریلیز ہوئی اس فلم کو شائقین نے خوب پسند کیا ہے اور اسے لگاتار فائنس کی چاہت مل رہی ہے۔ ریتک اور ٹائیگر کی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن سے ابھی تک دنیا بھر کے ریکارڈس بنا چکی ہے۔ حال ہی میں فلم نے کمائی کے معاملے میں شاہد کپور کی کبیر سنگھ کو پیچھا کردیا تھا۔ ٹریڈ ذرائع نے بتایا کہ فلم وار نے 450 کروڑ کے ہندسہ کو بھی پار کرلیا ہے۔ ریکارڈس کی بات کریں تو اس فلم نے اپنے اوپننگ دن پر 53.35 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اسی کے ساتھ اس نے عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستانج کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اس کے بعد اس فلم نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ کی کمائی کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ فلم ”وار“ نے صرف 7 دنوں میں 200 کروڑ کی کمائی کرکے سلمان خان کی فلم ”بھارت“ اور شاہد کپور کی کبیر سنگھ کے ریکارڈ کو توڑا تھا۔ اس فلم نے ابھی تک 8 سے زیادہ ریکارڈس بنا دیئے ہیں جس میں 200 کروڑ کلب میں انٹری کرنے والی ٹائیگر کی پہلی فلم 2019 کی سب سے جلد 200 کروڑ کمانے والی فلم ہائی گریڈ اوپنر ریتک، ٹائیگر، یش راج فلمس کی ہائی لسٹ اوپنر ٹائیگر اور ریتک کے کیریئر کی 2019 میں اوپننگ ڈے سب سے زیادہ کمانے والی فلم لمیٹیڈ ریلیز کے باوجود ”وار“ کی ریکارڈ بکنگ کمائی شامل ہے۔ بتادیں کہ فلم ”وار“ ہندوستان میں 4000 اسکرینس پر اور بیرون ممالک میں 1350 اسکرینس پر ریلیز ہوئی تھی بعد میں اس فلم کو 200 اسکرینس اور دیئے گئے تھے۔