ایشمان کی ڈریم گرل ان کی اب تک کی زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی
ایشمان کھرانہ ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔ اس سال ان کی آرٹیکل 15 اور ڈریم گرل ریلیز ہوئیں۔ آرٹیکل 15 کی توزیادہ خبریں نہیں رہیں لیکن ڈریم گرل نے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ اس فلم نے پچھلے سال ریلیز ہوئی ایشمان کی فلم ”بدھائی ہو“ کے لائف ٹائم کلکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوپر ہٹ رہی بدھائی ہو کی جملہ کمائی 137.61 کروڑ روپے تھی وہیں ڈریم گرل کا لائف ٹائم کلکشن 139.70 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ ایشمان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ پانچویں ہفتہ میں ڈریم گرل نے ہندوستان میں جمعہ کو 35 لاکھ ہفتہ کو 60 لاکھ اور اتوار کو 75 لاکھ کمائے ہیں۔ ٹریڈ کے مطابق ڈریم گرل کو سوپر ہٹ بتایا ہے۔ ایشمان کی اپ کمنگ فلموں میں ”بالا“ شبھ منگل زیادہ ساودھان اور ”گلابو سیتابو“ ہے۔ڈریم گرل کے بعد اب ایشمان کی ایک اور فلم ”بالا“ کے خوب چرچے ہیں۔ بالا سے جڑی ایک خبر یہ ہے کہ ان کی یہ فلم ایک گنجے نوجوان کے ارد گرد گھومتی ہے ایسی ہی ایک اور فلم ”اُجڑا چمن“ بھی بنائی گئی ہے جو یہ بھی ایک گنجے شخص کی کہانی کو سلور اسکرین پر پیش کرتی ہے۔ گلور سے ٹی وی اور ٹی وی سے راست فلموں میں داخلہ لینے والے ایشمان نے بہت کم وقت میں ڈھیر ساری کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنے کیریئر میں لگاتار پانچ زبردست ہٹ فلمیںدے کر سو کروڑ کے کلب میں ان پانچ فلموں کو داخلہ دلوانے والے ایشمان نے اپنی فیس میں زبردست اضافہ کیا ہے جو 10 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ ایشمان اب تک فی فلم 2 کروڑ روپے لیا کرتے تھے۔