بگ باس 13 کی شہناز اپنے بوائے فرینڈ سے دھوکہ کھاکر ٹوٹ چکی تھیں
بگ باس کا یہ سیزن شروعات سے ہی لوگوں کی کافی دل بہلائی کررہا ہے۔ گھر میں روزانہ ہر دن نئے خلاصے ہو رہے ہیں کب کونسا راز کھل جائے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ شو کی شروعات سے سلمان خان کے علاوہ ہر کسی کی زبان پرایک نام چڑھ گیا ہے وہ نام ہے خود کو پنجاب کی کیٹرینہ کیف بتانے والی شہناز گل کا ۔ خوشنما انداز میں ناظرین کا دل جیتنے والی شہناز نے اب اپنے ڈیریشن کے دنوں پر بڑا خلاصہ کیا ہے۔ شو میں اس کلب کو نہیں دکھایا گیا ہے لیکن آن لائن پلیٹ فارم پر دیکھے نہ گئے سین میں اسے آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہناز گھر میں رہ رہی ڈیولےنا’ رشمی اور شفالی سے اپنے پرانے رشتہ کے بارے میں کھل کر بتاتی ہے۔ شہناز کہتی ہے کہ وہ چندی گڑھ کے ایک بڑے بزنسمین سے پیار کرتی تھیں اور ان کے ساتھ لیو اِن میں رہتی تھیں۔ پہلے تو وہ بہت اچھے دوست تھے لیکن آہستہ آہستہ شہناز کو اس سے پیار ہوگیا تھا۔ شہناز نے بتایا کہ وہ بوائے فرینڈ کی اتنی دیوانی تھی اور اس کے بغیر رہنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی جب بریک اپ ہوا تو شہناز بری طرح سے ٹوٹ گئی تھی۔ گھر والوں نے جب شہناز سے بریک اپ کی وجہ پوچھی تو شہناز نے بتایا کہ بوائے فرینڈ بہت زیادہ نشہ کرنے لگا تھا۔ شہناز دن بھر روتی رہتی تھی اور وہ ان پر توجہ نہیں دیتا تھا۔ ایک دن وہ ان کو چھوڑ کر چلاگیا اور شادی کرلی جس سے شہناز کافی دکھی ہوگئی تھی۔ شہناز کو ڈپریشن سے باہر آنے میں بہت وقت لگاتھا اتفاق یہ رہا کہ بگ باس سیزن 13 کے شروع ہوتے ہی شہناز اور پارس چھابرا کے درمیان نزدیکیاں بڑھ گئی تھیں۔ شہناز نے کھل کر پیار کا اظہار بھی کردیا تھا۔ لیکن شہناز کو پارس کی دوستی ماہیرا شرما سے نزدیکیوں پر دقت ہوتی تھی اسے لے کر گھر میں ہنگامہ بھی ہوچکا ہے۔ شہناز لگاتار دل کی باتیں گھر والوں کے ساتھ شیر کرتی تھی اور اپنی زندگی کے راز کھولتی رہتی تھیں شو کی بات کریں تو شہناز نے بگ باس کے گھر میں اپنی الگ جگہ بنالی ہے۔ ناظرین کا بھی انکو پورا تعاون مل رہا ہے وہ جب بھی گھر سے بے گھر ہونے کے لئے نامزد ہوئی ہیں تب ناظرین نے ان پر ووٹوں کی بارش کرکے انہیں محفوظ کیا ہے۔ شو کے میزبان سلمان خان بھی چٹ پٹی باتوں کی وجہ شہناز سے خوش نظر آتے ہیں۔