سبھاش گھئی رام لکھن کی جوڑی کو پردے پر لانے کیلئے تیار
فلمساز سبھاش گھئی جیکی شراف اور انیل کپور کی ”رام لکھن“ کی جوڑی کو بڑے پردے پر لانے کے لئے تیار ہے لیکن یہ نئی فلم 1989 کی اس سوپر ہٹ فلم کا سیکویل نہیں ہوگا بلکہ ایک اوریجنل کرائم کامیڈی ہوگی جس کے ذریعہ شائقین کو ایک پیغام بھی دیا جائے گا۔ فلم کا ٹائیٹل ”رام چند کشن چند“ ہے۔ گھئی نے بتایا یہ سیکویل نہیں ہے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے گھئی نے کہا یہ ایک میجک کے ساتھ بیحد ہنسی مذاق والی کرائم اسٹوری ہے۔ اس میں ملک کے دو الگ الگ ریاستوں کے دو پولیس والوں کی کہانی ہے۔ ان کی عمر 50 سال کے قریب ہے اور جن میں سے ایک اچھا ہے اور ایک برا۔ اس فلم کو بنانے کے لئے نوجوان ڈائرکٹر کو لیا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کی شروعات میں کی جائے گی۔ سبھاش گھئی نے یہ بھی بتایا میں کریٹیو پروڈیوسر رہونگا اور فلم مکتا آرٹس کے بینر پر بنیگی۔ اس بلاک بسٹر میں ان دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کا مجھے انتظار ہے۔واضح رہے کہ انیل کپور اور جیکی شراف دونوں نے مل کر بہت ساری فلموںمیں کام کیا ہے۔ جیسے کے کالا بازار، اندر باہر، تری مورتی، پرندہ، لیکن ان ساری فلموں میں ان کی یہ فلم جو رام لکھن ہے بہت مشہور اور بلاک بسٹر رہی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ اور ڈمپل کپاڈیہ نے بھی ہیروئن کے طور پر کام کیا اور راکھی نے ان دونوںکی ماں کا رول کیا تھا۔ اس فلم میں انوپم کھیر کا بھی اہم رول ہے۔