ریتک روشن نے فرح خان کی ”ستہ پہ ستہ“ ری میک چھوڑ دی
پچھلے کئی دنوں سے فرح خان کی اپ کمنگ فلم ”ستہ پہ ستہ“ کی ری میک کو لے کر طرح طرح کی خبریں آرہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ فرح خان نے ریتک روشن کے بعد اب اپنے دوست شاہ رخ خان کو اس ری میک کے لئے اپروچ کیا ہے۔ لیکن اس بات پر پکی مہر نہیں لگی ہے۔ لیکن ابھی بھی فلم کی لیڈ اسٹار کاسٹ کو لیکر میکرز کے دل میں الجھن بنی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں یہ خلاصہ کیا گیا کہ ریتک روشن نےفلم میں امیتابھ بچن کے کردار کو نہیں نبھانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ اب بھی ہیمامالنی کے رول کے لئے بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرما کا نام آرہا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ٹی وی ایکٹر نکل مہتہ اور تارے زمین پر فیم درشل سفاری بھی فلم میں نظر آسکتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ریتک روشن ستہ پہ ستہ کے ری میک کے پراجکٹ کو لے کر سوچ میں ہیں۔ وہ اپنے اس فیصلہ پر دوبارہ غور کررہے ہیں۔ ریتک اس اپنے الگ پراجکٹ کو منتخب کرنے کے لئے تھوڑا احتیاط برت رہے ہیں۔ ہاں انہوں نے ”ستہ پہ ستہ“ ری میک کے لئے ایک اشارہ دیا تھا لیکن اب اس بارے میں وہ پھر سے غور کررہے ہیں حالانکہ ابھی بھی ریتک سے اس فلم کو لیکر بات چیت برقرار ہے۔