ایم اے سلام
ہندی فلموں کی سدا بہار اداکارہ ریکھا نے اتوار کو اپنے پرانے دنوں خاص کر حیدرآباد میں گذارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے تلگو فلم انڈسٹری کی پرانی شخصیتوں کے ساتھ اپنے تجربات بتائے۔ اس موقع پر ریکھا کو اے این آر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی مشہور اداکارہ سری دیوی کے نام اے این آر ایوارڈ بونی کپور نے لیا۔ اکنینی ناگیشور راو (اے این آر) 2018-19 ایوارڈ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ریکھا نے کہا کہ انا پورنا اسٹوڈیو میں آکر انہیں اپنے گھر واپس آنے جیسا محسوس ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اے این آر حالانکہ شرمیلے مانے جاتے تھے لیکن جب کیمرہ کے سامنے آتے تھے تو ان کی اداکاری کھل کر سامنے آجاتی تھی۔ تلگو زبان میں ریکھا نے کہا کہ انہوں نے پہلی فلم ”سورگ سندری“ دیکھی تھی۔ اس فلم کو ریکھا نے دیکھ کر ہی محسوس کیا کہ سنیما اسے کہتے ہیں۔ ناگیشورراو کے ساتھ گذارے اسٹوڈیو کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ریکھا نے آگے کہا کہ اپنی فلمیں زندگی میں انہوں نے ناگیشورراو سے آشیرواد لیا تھا۔
تلگو فلمی دنیا پر انہوں نے گہرے اثرات چھوڑے۔ اے این آر نے ہی انہیں (ریکھا) کے ”اماں کوسم“ فلم میں کام کرنے کا آفر دیا تھا۔ فلموں میں کیریئر بنانے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے اکنینی ناگرجنا نے کہا کہ سنیما کو ہی انہوں نے ماں باپ کے روپ میں پایا۔ اسی جذبہ سے اے این آر راشٹریہ ایوارڈ کی شروعات کی یہ۔ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جارہا ہے جنہوں نے فلموں میں زندگی گذاردی۔ سری دیوی اور ریکھا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو فلموں کے لئے وقف کردیا۔ اس تقریب میں چرنجیوی پروڈیوسر ٹی بی رامی ریڈی، اکنینی ناگرجنا املا اکنینی کے علاوہ تلگو فلمی صنعت کی شخصیتیں بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
Find Out More: