ایم اے سلام
اکشے کمار ان دنوں روہت شیٹی کی اپ کمنگ فلم سوریہ ونشی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ اس کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران اپنے ہاتھ میں فریکچر کر بیٹھے۔ انہیں بائیں ہاتھ میں چوٹ آئی ہے حالانکہ فزیوتھراپسٹ کی جانب سے ٹریٹمنٹ ملنے کے بعد انہوں نے شوٹنگ پھر شروع کردی۔ یہ فلم اگلے سال 27 مارچ کو ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار کی اس فلم کی تقریباً شوٹنگ حیدرآباد کے راموجی راو فلم سٹی میں کی گئی جس میں اکشے کے علاوہ اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ نے بھی حصہ لیا۔ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بن رہی اکشے کمار کی سوریہ ونشی دراصل اجئے دیوگن کی سنگھم کی ہی سیریز ہے۔ اس کے بعد روہت نے رنویر سنگھ کے ساتھ اسی کی کڑی کے طور پر دوسری فلم سمبھا بنائی اس فلم نے بھی باکس آفس پر اچھے کلکشن دیئے ۔
سمبھا میں مہمان پولیس آفیسر کے کردار میں اکشے کمار کو دکھائے جانے کے بعد یہ اندازہ لگانا آسان ہوگیا تھا کہ روہت شیٹی ہالی ووڈ فلموں کی طرح سنگھم سیریز کو بھی آگے بڑھاتے جارہے ہیں اور اس کڑی کی آخری سیریز میں وہ اپنی ان فلموں کے تمام ہیروز کو یکجا کرسکتے ہیں اور ہو ابھی یوں ہی سوریہ ونشی میں اب جو ایک پولیس اسٹوری فلم ہے میں روہت اکشے کمار کے علاوہ اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ کو بھی ساتھ پیش کرنے جارہے ہیں۔ اس طرح اس فلم کو تینوں اداکاروں کی پوری پوری فائن فالوئنگ مل جائے گی۔
Find Out More: