ایم اے سلام
فلم ایکٹریس کرتی کھربنڈہ نے کچھ وقت میں ہی اپنی ایکٹنگ اور خوبصورتی کے دم پر شائقین کے درمیان ایک خاص مقام بنالیا ہے۔ کرتی جلد ہی فلم پاگل پنتی میں جان ابراہام کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں فلم کے پرموشن کے سلسلہ میں کرتی ”داکپل شرما شو“ میں پہنچیں اس دوران کرتی نے اپنی پرسنل لائف سے جڑی ہوئی کچھ باتیں شیر کی۔ کرتی نے بتایا کہ انہیں جوتے خریدنے کا بہت شوق ہے جن کے پاس تقریباً 100 سے بھی زیادہ جوتوں کی جوڑیاں ہیں اور وہ کبھی بھی ایک ہی فٹ ویر استعمال نہیں کرتیں ۔
وہیں جان ابراہام کو اسپیکرس رکھنے کا بہت شوق ہے۔ جان نے بتایا کہ ان کے پاس 58 اسپیکرس ہیں۔ یہی نہیں ایکٹریس کرتی کھربنڈہ پہلی دفعہ انیل کپور کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ انیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرتی نے کہا صرف میل ایکٹرز ہی نہیں بلکہ فی میل ایکٹریس بھی انیل کپور کے سامنے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ انیل کے اندر ایک عادت ہے کہ ان کی طرح تروتازہ نہ دکھنے والے ساتھی اداکاراوں کا وہ مذاق بھی اڑاتے رہتے ہیں۔
کرتی نے یہ بھی کہا کہ انیل کے ساتھ کام کرنا کافی دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ وہ سبھی کو ہنساتے ہنساتے پاگل کردیتے ہیں۔ واضح ہو کہ کرتی کھربنڈہ کو اس وقت بالی ووڈ کی مصروف اداکارہ کہا جارہا ہے۔ ان کی حال ہی میں اکشے کمار اسٹار فلم ”ہاوز فل 4 “ ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، کرتی سینن کے بھی اہم کردار تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر بھی زبردست کمائی کی ہے۔
Find Out More: