ایم اے سلام
ٹی وی اداکارہ پریم ودا کانت جنہیں آخری بار موہت ملک اور آکروتی شرما اسٹار سیریز ”کلفی کمار باجے والا“ میں نمرت کے روپ میں دیکھا گیا تھا۔ بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور ایک بڑی فلم حاصل کرچکی ہے۔ اداکارہ جو ایم ٹی وی ”اسپیڈ زولا 12“ میں ایک کانٹنٹ کے روپ میں نظر آئی تھیں۔ فلم ”بولے چوڑیاں“ کا حصہ ہوں گی۔ اس فلم میں وہ نواز الدین صدیقی کے ساتھ اسکرین شیر کرتی نظر آئیں گی۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق پریم ودا کانت بولے چوڑیاں میں نواز الدین کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گی اور انہیں فلم کے برابر والے لیڈ رول میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تمنا بھاٹیہ جنہوں نے حال ہی میں اس فلم میں مونی رائے کی جگہ لی ہے۔ فلم میں نواز الدین کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ بولے چوڑیاں کے ساتھ اپنے بڑے پردے کی شروعات کی تصدیق کرتے ہوئے پریم ودا کانت نے بتایا میں حقیقت میں اس فلم میں کام کرنے کے لئے بے چین ہوں۔
اس فلم میں کئی شاندار اداکار ہے۔ میں نے ابھی بھی ایکٹنگ کے لئے ٹریننگ نہیں لی۔ اس لئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی انسٹی ٹیوٹ میں جارہی ہوں۔ ٹی وی کے پروفیشن میں پریم ودا کانت کئی مشہور سیریلس جیسے ”سسرال سمر کا“ دا بڑی پراجکٹ“ ایک ویر کی ارداس ویرا، سنتوشی ماں، تنالی راما جیسے سیریلس کا حصہ رہی ہیں۔
Find Out More: