ایم اے سلام
بالی ووڈ کا ایک اور خوبصورت جوڑا ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے سے الگ ہو گیا ہے۔ اداکار ارجن رامپال اور ان کی بیوی مہر نے اپنی 21 سال پرانی شادی کے بعد اب ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب آخر کار 21 سال بعد ارجن اور مہر کا قانونی طور پر طلاق ہوگیا ہے۔ دونوں کا طلاق آپسی رضامندی سے ہوا ہے۔ فیملی کورٹ میں دونوں نے طلاق لے لیا ہے۔
ایک ذرائع کے مطابق پرنسپل جج سیلیجا ساونت نے اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت جوڑے کو طلاق دے دیا ہے۔ ارجن اور مہرنے 30 اپریل 2019 کو طلاق کے لئے عرضی دی تھی۔ 6 ماہ بعد انہیں طلاق مل گیا۔ ارجن کی دونوں بیٹیاں اور ان کی ماں یعنی مہر کے ساتھ رہیں گی۔ وہیں خبروں کی مانیں تو ارجن کی ریتک روشن کی سابق پتنی سوزین خان سے اپنی بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سے دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لیا۔ ایک خبر کے مطابق ارجن رامپال اور ان کی پتنی مہر نے اپنے رشتہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دونوں نے کہا کہ ہم دونوں اچھے دوست رہیں گے۔ ارجن رامپال نے مہر کے ساتھ سال 1998 میں شادی کی تھی۔ ان دونوں کے دو بیٹیوں کا نام میکا اور مائرہ ہے۔ سوزین اور ارجن کے افیر کی وجہ پچھلے سال ایک پارٹی میں مہر کا سوزین خان سے زبردست جھگڑا بھی سرخیوں میں بنا ہوا تھا۔ کہتے ہیں ارجن رامپال اور مہر نے اپنے رشتہ کو صحیح کرنے کی خوب کوشش کی تھی لیکن صورتحال صحیح نہ ہوسکی کہا جارہا ہے کہ سوزین خان کا ریتک روشن سے طلاق بھی ان کے افیر کی وجہ سے ہی ہوا تھا۔
Find Out More: