ایم اے سلام
بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ 93 سال کی تھیں شوکت کیفی نے نامور اردو شاعر کیفی اعظمی سے شادی کی تھی۔ انہیں دو بچے شبانہ اعظمی اور بابا اعظمی ہیں۔ امر او جان اور میرا نائیر کی سلام بامبے میں انہوں نے اپنی شاندار ایکٹنگ پیش کی تھی۔ ان کی آخری فلم 2002 میں آئی وویک اوبرائے اور رانی مکرجی اسٹار فلم ”ساتھیا“ تھی۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر میں 1964 میں قدم رکھا۔ اس سال ان کی فلم حقیقت 1970 میں ہیر رانجھا 73 میں نینا 74 میں وہ میں نہیں، جرم اور سزا، گرم ہوا، فاصلہ ریلیز ہوئیں۔
1977 میں دھوپ چھاوں، 81 میں امرا و جان ، 82 میں بازار، 84 میں لوری، 86 میں انجمن ، 88 میں سلام بامبے، اور آخری بار سال 2002 میں ریلیز ہوئی فلم ساتھیا میں نظر آئیں۔ شوکت اعظمی نے بھلے ہی کم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہوں لیکن وہ یاد گار بن کر رہ گئے۔ انہوں نے اداکاری کے اعتبار سے مخصوص اور معتبر کرداروں کا انتخاب کیا تھا۔
انہوں نے کبھی کمرشیل فلموں میں اداکاری کو ترجیح نہیں دی بلکہ وہ ہمیشہ ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتی تھیں جن کے ذریعہ ان کے کردار یادگار بن جائیں اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔ حقیقت سے لیکر امرا و جان، بازار، لوری، سلام بامبے جیسی فلموں میں شوکت اعظمی کی اداکاری کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وہ آخری سانس تک ممبئی میں ہی مقیم رہیں اور انتقال کے بعد ان کی تدفین بھی ممبئی م یں ہی عمل میں آئی۔
Find Out More: