کرن جوہر کی اگلی فلم میں دیپیکا پڈوکون اور وکی کوشل کی جوڑی

Salam Abdul
ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون کی ایک بار پھر سے کرن جوہر کے پراجکٹ سے جڑنے کی رپورٹ حال ہی میں سامنے آئی تھی فی الحال اس کی تصدیق تو نہیں ہوئی ہے لیکن اس سے پہلے ہی ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ کرن کی اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ وکی کوشل جوڑی بناتے دکھائی دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کرن کی فلم کے لئے لیڈ ہیرو کی تلاش کی جارہی ہے۔

 اس کے لئے فی الحال وکی کوشل اور سدھارتھ چترویدی کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان دونوں میں سے کس کا انتخاب کیا جائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتاسکیگا۔ ویسے بتادیں کہ فلم پدماوت کے وقت ایسی رپورٹس تھیں کہ راجہ رتن سنگھ کے لئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے وکی کوشل کو پسند کیا تھا، لیکن دیپیکا نے ان کے ساتھ اسکرین شیر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ وکی اس وقت تک قائم ایکٹر نہیں تھے اس وجہ سے دیپیکا ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی تھیں لیکن اب چونکہ وہ خود کو ثابت کرچکے ہیں تو ایکٹریس ان کے ساتھ کام کرنے کو راضی ہوگئی ہیں۔ وہیں فلم میں ایک اور فی میل لیڈ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے اور ان کے رشتہ کی دقتوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا فوکس میل لیڈ سے زیادہ فی میل لیڈ پر رکھا جائے گا۔

Find Out More:

Related Articles: