رنویر کی فلم ”جوش بھائی زور دار“ کے پوسٹر کی ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ اپنی زبردست فلموں اور شاندار انداز کے لئے خوب جانے جاتے ہیں۔ ان کی اپ کمنگ فلم ”جوش بھائی زور دار“ کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ گجراتی نوجوان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ویسے تو فلم کا پوسٹر کافی دلچسپ ہے لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس کے ریلیز ہوتے ہی ان کے فائنس نے پوسٹر میں ایک غلطی کو پکڑ لیا جو سوشیل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوررہی ہیں۔ دراصل سوشیل میڈیا یوزر نے رنویر سنگھ کی اپ کمنگ فلم جوش بھائی زور دار کے پوسٹر کے ساتھ کنگنا رناوت کی فلم ”تنو ویڈس منو ریٹرنس“ کا بھی پوسٹر شیر کیا جو کافی حد تک ملتا جلتا تھا۔

 رنویر کے پوسٹر میں بھی تنو ویڈس منو کے پوسٹر کی طرح بیک گراونڈ میں کچھ عورتیں گھونگھٹ میں کھڑی ہوئی ہیں ان دونوں فوٹوز کو شیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر یوزر نے رنویر کی فلم کو لیکر نشانہ بنایا اور کہا آئیڈیا تو کہیں سے بھی آسکتا ہے بتادیں کہ رنویر سنگھ کی اپ کمنگ فلم ”جوش بھائی زوردار“ ان کی فلم 83 کے بعد ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ڈائرکشن دیویانگ ٹھکر نے کیا ہے اور اس کے پروڈیوسر منیش شرما ہیں ان کی یہ فلم کامیڈی ڈرامہ پر مبنی ہے۔

تعجب تو اس بات کا ہے کہ اس فلم کے لے کسی قسم کا جوش دکھایا نہیں گیا۔ یہ فلم کب شروع ہوئی اور کب مکمل ہوئی کسی کو نہیں معلوم جب اس کا پوسٹر ریلیز ہوا تو معلوم ہوا کہ رنویر نے یہ فلم کی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کا لک اب تک کی فلموں سے کافی مختلف ہے۔ اس فلم میں رنویر نے ایک گجراتی نوجوان کا رول کیا ہے۔ یہ ایک مکمل کامیڈی فلم ہے جسے دیویانگ ٹھکر نے لکھا اور ڈائرکٹ کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر منیش شرما ہے۔ فلم میں رنویر کے علاوہ شالنی پانڈے، امرشکتی کھرانہ کے لیڈرول ہے۔ فلم کو نئے سال میں ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

Find Out More:

Related Articles: