تری وکرم سرینواس کی فلم میں کاجل اگروال کا ایک گیت

Salam Abdul
ایم اے سلام

ساوتھ کی نمبرون اداکاراوں میں سے ایک ہے کاجل اگروال وہ نوجوان ہیروز اور اسٹار ہیروز کے ساتھ فلموں میں کام کرتے ہوئے بھی وقفہ وقفہ سے اہم گیتوں میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ سوپر ہٹ فلم ”جنتا گیراج“ میں ینگ ٹائیگر این ٹی آر کے ساتھ ”نینو پکا لوکل“ گیت میں کاجل اگروال نے اپنی خوبصورت اداوں سے نوجوانوں کے دلوں میں کھلبلی مچا دی تھی۔ وہ اب پھر سے ایک اہم گیت میں نظر آنے والی ہیں۔

اسٹار ڈائرکٹر تری وکرم سرینواس کے ڈائرکشن میں اسٹائلش اسٹار الوارجن کی جانب سے پروڈیوس نئی فلم ”الاوےکنٹاپورم لو“ اگلے سال سنکرانتی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہیروئین کے روپ میں پوجاہیگڈے نظر آئیں گی۔ اس میں الوارجن کے لئے ایک اہم گیت رکھا جارہا ہے جس میں کاجل اگروال اپنی دلکش اداکاری سے شائقین کے دل و دماغ پر جادو کرنے والی ہیں۔

خبر ہے کہ اس گیت کے لئے کاجل نے پروڈیوسرس سے بہت بڑی رقم کی مانگ کی ہے جس کے لئے وہ تیار ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے کاجل کی جانب سے کیا گیا اہم گیت کافی مقبول ہوا تھا جس کی وجہ پروڈیوسرس نے ان کے اس مطالبہ کو پورا کرنے کا من بنا لیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ گیت بھی پچھلی فلموں کے گیت کی طرح سوپر ہٹ ہوگا۔ الا وینکٹا پورم لو“ کے موسیقار ایس ایس تھمن ہے۔ اب تک اس کے دونوں گیتوں کو زبردست پسند کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان گیتوں کو لاکھوں ویوورس مل چکے ہیں۔ کاجل اگروال نے بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی ہے۔ وہ سنگھم میں عوام کی پسند بن گئیں اب ان کے پاس علاقائی فلموں کے علاوہ ہندی کی بھی فلمیں موجود ہےں۔

Find Out More:

Related Articles: