ایم اے سلام
دبنگ 3 میں سلمان خان ایک بار پھر چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئے۔ فلم میں چلبل پانڈے کے ماضی کی کہانی بتائی گئی ہے اور یہ بھی خلاصہ کیاگیا ہے کہ چلبل کی پرسنالٹی ایسی کیوں ہے سلمان خان کی دبنگ 3 میں اہم کہانی مافیا کی ہے ۔ اس میں بھائیوں کی لڑائی بھی دیکھنے کو ملیگی۔ دبنگ 3 کی کہانی سلمان خان نے خود لکھی ہے دبنگ 3 سے ایکٹر اور ڈائرکٹر مہیش منجریکر کی بیٹی سعی منجریکر نے ڈبیو کیا ہے۔
سعی فلم میں سلمان کی لو انٹرسٹ کے روپ میں دیکھی گئی اور ان کا کردار چلبل پانڈے کے کیریکٹر میں اہم ٹوسٹ لاتا ہے۔ فلم میں ساوتھ اسٹار کچاسدیپ ویلن کے روپ میں نظر آئے۔ ان کے کردار کا نام ہوگا ”بالی“ دبنگ 3 میں سوناکشی سنہا، پریتی زنٹا، ارباز خان، ماہی گل اور ٹینو آنند نظر آئیں گے۔ دبنگ 3 کے کلائمکس کو پورے 25 دنوں میں شوٹ کیا گیا۔ پروڈیوسر اس فلم کو ہندی کے علاوہ تمل، تلگو اور کنڑ زبانوں میں ریلیز کئے ہیں۔
دبنگ 3 سلمان خان کی پہلی کئی زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دبنگ 3 کو ملک بھر میں تقریباً 5400 اسکرینس پر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ اسکرینس پر ریلیز ہونے والی فلم بن جائے گی۔ فلم میں ونود کھنہ کے بھائی پرمود کھنہ ونود کھنہ والا رول یعنی پرجاپتی پانڈے کا رول نبھائے ہیں۔ دبنگ کی تینوں فلمیں الگ الگ ڈائرکٹرس نے ڈائرکٹ کی ہے۔ دبنگ کو ابھینو کیشپ، دبنگ 2 کو ارباز خان اور دبنگ 3 کو پربھودیوا نے ڈائرکٹ کیا ہے۔
Find Out More: