دبنگ 3 میں پریتی زنٹا کی عدم موجودگی کا تجسس ٹوٹا

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم دبنگ 3 ریلیز ہوچکی ہے دبنگ 3 کو فلمی تنقید نگاروں سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ وہیں سلمان کے فائنس کو یہ فلم کافی پسند آرہی ہے۔ دبنگ 3 کی ریلیز سے پہلے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ ایکٹریس پریتی زنٹا فلم میں مہمان رول کرتی نظر آنے والی ہیں۔ سلمان اور پریتی کی کچھ تصویریں اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے تھے۔ تصویروں میں سلمان اور پریتی دونوں نے پولیس آفیسر کی وردی میں نظر آرہے تھے۔ اس لئے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ دبنگ 3 میں پریتی زنٹا مہمان رول کرتی نظر آئیں گی۔

اب فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ سوال بھی کھڑا ہوگیا کہ آخر پریتی زنٹا فلم میں نظر کیوں نہیں آئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ صاف ہوگیا ہے کہ نظر کیوں نہیں آئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ صاف ہوگیا ہے کہ کہیں بھی پریتی کا کوئی سین نہیں ہے۔ سلمان خان نے فلم میں پریتی کی غیر موجودگی کی وجہ بھی بتائی ہے۔ پریتی کے فلم میں نہ دکھنے پر سلمان نے بتایا کہ وہ کبھی بھی دبنگ 3 کا حصہ نہیں تھیں ۔

سلمان نے کہا پریتی ہیلو وین کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھیں اور ان کو پولیس کی یونیفارم پہنی تھی۔ اسی دوران میں دبنگ 3 کے لئے بچا ہوا پیاچ ورک کررہا تھا۔ شوٹنگ کے آخری دن پریتی پولیس کے آوٹ فٹ میں وہاں پہنچ گئیں۔ پریتی انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔ اس لئے دونوں نے ساتھ میں وہ تصویریں اور ویڈیو شوٹ کئے تھے جنہیں بعد میں شیر کیا گیا۔ سلمان خان کے ساتھ پریتی زنٹا کی تصویریں اور ویڈیو کو دیکھ کر شائقین کا یہ اندازہ رہا کہ دبنگ 3 میں پریتی زنٹا بھی نظر آئیں گی لیکن یہ منظر کہاں ہوگا کہا نہیں جاسکتا تھا۔ لیکن جب فلم دیکھی گئی تو عوام کا یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔

Find Out More:

Related Articles: