ایم اے سلام
ورون دھون کو لیکر ڈائرکٹر ششانک کھیتان نے ہمپٹی شرما کی دلہنیاں اور بدری ناتھ کی دلہنیاں نامی دو ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ ایک بار پھر یہ دونوں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ششانک کی اگلی فلم کی اسکرپٹ پروڈیوسر کرن جوہر کو پسند آگئی ہے اور انہوں نے فلم بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ فلم میں ورون کی ہیروئین بھی فائنل ہوگئی ہیں اور کیارا اڈوانی کے ساتھ ورون رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔
یہ تینوں پہلی بار ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن اگلے سال سے اس کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ ورون کی طویل وقت سے فلم ریلیز نہیں ہو رہی ہے۔ اور ان کے فائنس فلم کا انتظار بے صبری سے کررہے ہیں۔ ورون اس وقت اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم قلی نمبر ون کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ وہ شری رام راگھون کی بھی اگلی فلم شروع کرنے والے ہیں۔ دونوں بدلہ پور نامی فلم ساتھ کرچکے ہیں۔
ورون دھون کی کیارا اڈوانی کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔ ویسے کیارا اڈوانی کی نئی فلم گڈنیوز جس میں انہوں نے دلجیت دو سانجھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔ اچھا بزنس کررہی ہے۔ اس فلم میں فی میل لیڈ میں کرینہ کے کام کے ساتھ کیارا کو بھی سراہا ہے۔ ورون دھون کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ فی الحال قلی نمبر 1 ری میک مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ کیارا کی بات کریں تو وہ بھی بالی ووڈ میں کافی مصدروف ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں بھول بھلیاں 2، اندو کی جوانی، لکشمی بم، ایم ایس دھونی دا ان ٹولڈ اسٹوری سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی کیارا چار سال میں مشن، بامبے ٹاکیز، کلنک، کبیر سنگھ اور گڈنیوز جیسی فلمیں کرچکی ہیں۔
Find Out More: