ایم اے سلام
گویندا کی بھانجی اور بگ باس سیزن 13 کی کانٹنٹ آرتی سنگھ اپنے گیم سے سبھی کو انٹرٹین کررہی ہیں۔ ایک اچھی کوک ہونے کی وجہ سے آرتی بگ باس کے گھر میں ابتداءہی سے زیادہ تر وقت کچن میں کھانا بناتی ہوئی دیکھی جاتی ہے۔ کرسمس پر کوکنگ ٹاسک میں بھی آرتی نے اپنے لذیذ کھانوں سے گھر میں آئے مہمانوں کو متاثر کیا۔ ٹاسک جتنا بگ باس کے کانٹنٹس کے علاوہ باہری دنیا میں بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو آرتی کے ہاتھ کے بنے کھانے کو بیحد پسند کرتے ہیں اور ان میں آرتی کی سب سے خاص فرینڈ بپاشا باسو بھی شامل ہے۔
آرتی کی بالی ووڈ ایکٹریس بپاشاہ بسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور سے بہت گہری دوستی ہے۔ آرتی بگ باس میں آنے سے پہلے اکثر ہی بپاشا اور ان کے شوہر کرن کے لئے کھانا بنایا کرتی تھیں۔ اب بپاشا نے آرتی کے بنائے ہوئے کھانے کی زبردست تعریف کی ہے۔ بپاشا نے کہا آرتی کھانے کی کافی شوقین ہے اور وہ خود بھی بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں۔ آرتی ہمیشہ دل سے کھانا بناتی ہیں اور انہیں لوگوں کو کھلانا بھی کافی پسند ہے۔
بپاشا نے آگے کہا پہلے آرتی میرے گھر کے لئے کھانے کا ڈبہ تیار کرکے بھیجتی تھی اور کرن کے شوٹس پر بھی کھانے کا ڈبہ بھیجتی تھی، مجھے اس کی کوکنگ اور اس کے گھر کا کھانا بیحد پسند ہے۔ آرتی سنگھ یوں تو بگ باس کے سیزن 13 میں ٹکی ہوئی ہیں لیکن یہ کہا نہیں جاسکتا کہ وہ فینالے تک جائیں گی یا نہیں کیونکہ گھر میں آرتی کی ڈپلومیٹک پالیسی اکثر بگ باس کے دیکھنے والوں کو پسند نہیں آرہی ہیں۔ آرتی موقع دیکھ کر گروپ بدلنے میں ماہر ہے۔
Find Out More: