ایم اے سلام
دیپیکا پڈوکون کی ایک بار پھر سے کرن جوہر کے پراجکٹ سے جڑنے کی رپورٹ حال ہی میں سامنے آئی تھی فی الحال اس کی تصدیق تو نہیں ہوئی ہے لیکن اس سے پہلے ہی ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ کرن کی اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ وکی کوشل جوڑی بناتے دکھائی دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کرن کی فلم کے لئے لیڈ ہیرو کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے فی الحال وکی کوشل اور سدھارتھ چترویدی کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان دونوں میں سے کس کا انتخاب کیا جائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتاسکیگا۔ ویسے بتادیں کہ فلم پدماوت کے وقت ایسی رپورٹس تھیں کہ راجہ رتن سنگھ کے لئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے وکی کوشل کو پسند کیا تھا، لیکن دیپیکا نے ان کے ساتھ اسکرین شیر کرنے سے انکار کردیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ وکی اس وقت تک قائم ایکٹر نہیں تھے اس وجہ سے دیپیکا ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی تھیں لیکن اب چونکہ وہ خود کو ثابت کرچکے ہیں تو ایکٹریس ان کے ساتھ کام کرنے کو راضی ہوگئی ہیں۔ وہیں فلم میں ایک اور فی میل لیڈ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے اور ان کے رشتہ کی دقتوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا فوکس میل لیڈ سے زیادہ فی میل لیڈ پر رکھا جائے گا۔
فی الحال کرن جوہر کی فلم پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کو انڈسٹری میں سب سے بڑی کمپنی سمجھا جاسکتا ہے چونکہ اس کمپنی کے بینر پر ہر سال آدھا درجن سے زیادہ فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ موجودہ طور پر اس پروڈکشن کمپنی کی 10 فلمیں فلور پر ہیں جن میںڈرائیو، سوریاونشی، اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2، رن بھومی، کیسری، برہمااستر، تخت کے نام لئے جاسکتے ہیں۔ جو سال 2020 اور 2021 میں ریلیز ہوں گے۔ کرن جوہر کی یہ سبھی فلمیں کافی بڑی کاسٹ اور زبردست سرمایہ سے بنائی جارہی ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اب ایک اور فلم دیپیکا پڈوکون اور وکی کوشل کے ساتھ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ کے اداکاروں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ ان کے پروڈکشن کی فلم گڈنیوز جوحال ہی میں ریلیز ہوئی ہے پورے ملک میں کافی اچھا بزنس کررہی ہے۔
Find Out More: