اکشے کمار کے ساتھ پریہ درشن ایک اور کامیڈی فلم بنائیں گے

frame اکشے کمار کے ساتھ پریہ درشن ایک اور کامیڈی فلم بنائیں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ میں اپنی کامیڈی فلموں سے لوگوں کو ہنسانے والے فلم میکر پریہ درشن نے بتایا کہ وہ اور اکشے کمار ایک بار پھر شائقین کو ہنسانے کے لئے ساتھ آرہے ہیں۔ اکشے کمار کو کامیڈی فلموں کا بیحد بھروسہ مندنام بنانے کا اعزاز پریہ درشن کو ہی جاتا ہے۔ پریہ درشن اور اکشے کمار کی جوڑی نے ”ہیرا پھیری“ گرم مسالہ، بھول بھلیاںاور ”دے دھنادھن“ جیسی کامیڈی فلمیں دی ہیں۔ اس فلم پر وہ اگلے سال سے کام شروع کریں گے۔ پریہ درشن نے ہندوستانی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بتایا کہ یہ کامیڈی فلم ہوگی فی الحال میں اسے لکھ رہا ہوں اور ہم اگلے سال ستمبر اکتوبر تک اس پر کام شروع کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اکشے زیادہ کامیڈی فلمیں نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے فلم ”ہاوز فل 4“ کی لیکن وہ جیسا چاہتے تھے ویسا نہیں بن پائی۔ ان دنوں پریہ درشن فلم ہنگامہ 2 پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال 2003 میں آئی فلم کا سیدھے سیدھے سیکویل نہیں ہے۔ ہنگامہ 2 کے راستے شلپا شیٹی فلموں میں واپسی کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شلپا شیٹی کی فلم ہنگامہ سے پہلے ان کی فلم نکما ریلیز ہوگی اور یہ فلم شلپا کی دوسری پاری والی پہلی فلم ہوگی۔ شلپا شیٹی سال 2007 میں فلم اپنے کے بعد فلموں سے دور ہوگئی تھیں اور اس فلم کی ریلیز کے 13 سال بعد وہ پھر سے فلموں میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔ شلپا شیٹی نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں کی ہیں۔ شادی کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں لیکن وہ فٹنس پروگرامس کے علاوہ ٹی وی کے ریالٹی شوز میں بطور جج دیکھی جارہی تھیں۔

Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More