ایم اے سلام
منی کارنیکا کے بعد اب اپنی حالیہ ریلیز پنگا کے ذریعہ سرخیوں میں آگئیں کنگنا رناوت نے گینگسٹر سے لیکر ابتک کا کافی کامیاب سفر طے کیا ہے۔ بالی ووڈ میں انہیں اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے دم پر فلموں کو کامیابی دلا سکتی ہیں۔ ان کی تقریباً سبھی فلمیں سوکروڑ کلب میں داخلہ لے چکی ہیں۔ فی الحال پنگا کی ریلیز کے بعد کنگنا اب اپنی ایک اور نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوچکی ہیں۔
بالی ووڈ کے کئی بڑے ایکٹرس کو اکیلے دم پر للکار نے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی چھلانگ ماردی ہے۔ وہ تملناڈو کی سابق چیف منسٹر جئے للیتا کے کردار کو سلو لائیڈ پر اتارنے جارہی ہیں۔ تمل فلم ڈائرکٹر کے اے ایل وجئے کے ڈائرکشن میں بن رہی بائیوپک کا نام ”تھلاوی“ رکھا گیا ہے۔ اس فلم کے لئے کنگنا رناوت کو 24 کروڑ کی فیس دینے کی خبریں ہیں اس فلم کے ڈائرکٹر ایل وجئے نے دیوی لکشمی اور واچ مین جیسی فلموں کو ڈائرکٹ کیا ہے۔
انہوں نے پربھودیوا کے ساتھ ہندی فلم ”تو تک توتک توتیا“ کا ڈائرکشن کیاتھا، تھلاوی کو باہوبلی سیریز کی فلموں کے علاوہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا دا کوئین آف جھانسی کے رائٹر وجیندر پرساد نے لکھا ہے وجیندر پرساد کے لئے جیہ للتیا پر فلم لکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ جیہ للیتا پر ان دنوں کچھ دوسرے پروڈیوس بھی فلمیں بنا رہے ہیں لیکن وجیندر پرساد کی کنگنا رناوت والی جیہ للیتا بائیوپک کو اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔
Find Out More: