ابھیشیک بچن نے فلم ”باب سبورس“ کی شوٹنگ شروع کردی

Salam Abdul
ایم اے سلام

ابھیشیک بچن نے اپنی اپ کمنگ فلم ”باب سبورس“ کی شوٹنگ کولکتہ میں شروع کردی۔ جمعہ کی صبح انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی اطلاع دی کہ جونیر بچن نے جو تصویر شیر کی اس میں ایک اولڈ اسٹائل چشمہ اور موٹو رولا کمپنی کا ایک پرانا فلپ فون دکھائی دے رہا ہے جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ”نمسکار باب و بسورس“ پہلا دن یہ فلم ودیا بالن کی مارچ 2012 میں ریلیز ہوئی ہٹ فلم کہانی میں دکھائے گئے کردار باب سبورس پر مبنی ہے جسے سواست چٹرجی نے نبھایا تھا۔

فلم میں ان کا ایک ڈائیلاگ نمسکار ایک منٹ کافی مشہور ہوا تھا۔ اسی وجہ سے ابھیشیک کے اپنی پوسٹ میں نمسکار لکھا ساتھ ہی ان کی پوسٹ میں جو چشمہ اور موبائیل فون نظر آرہا ہے اس کا استعمال کہانی میں باب کے کردار نے ہی کیا تھا۔ یہاں بتاتے چلیں کہ ابھیشیک بچن کافی دنوں سے فلموں میں دکھائی نہیں دیئے تھے ان کے بارے میں اکثر فلمیں سائن کرنے کی خبریں آتیں اور دب کر رہ جاتیں۔

وہ کافی دنوں سے خالی ہی چل رہے ہیں۔ سال 2019 میں ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی البتہ سال 2018 میں من مرزیاں ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ کب آئی اور کب چلی گئی پتہ ہی نہیں چلا۔ فی الحال ابھیشیک بچن باب سبورس کے علاوہ ”لوڈو“ اور ”پا 2“ کرنے جارہے ہیں۔ بالی ووڈ میں کافی سست چل رہے ابھیشیک سے ان کے والد امیتابھ بچن اس عمر میں بھی بیحد مصروف ہیں اور سال میں ان کی دو فلمیں کسی نہ کسی طرح ریلیز ہو جاتی ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: