ودھو ونود چوپڑة کی فلم ”شکارا“ کی 7 فروری کو ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

فلم میکر ودھوونود چوپڑہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے پلان پر مبنی ان کی آنے والی فلم ”شکارا“ کا مقصد سماج کے لئے دکھ کا احساس کرانا نہیں بلکہ یہ دکھانا ہے کہ کیسے ناموافق حالات میں بھی وہ کس طرح ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرتے رہے۔ فلم کی 30 منٹ کی اہم اسکریننگ کے دوران فلمساز نے کہا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دکھ کے وقت کے بعد کیسے کشمری پنڈت اپنی زندگی کو واپس پٹری پر لے آئے۔ چوپڑہ نے میڈیا سے کہا ہمارے گھر چھین لئے گئے تھے۔

یہ ایسی چیز ہے جس کو لیکر ہمارا رخ اٹل ہے۔ اس کہانی کو بیان کرنے کے لئے ہمت چاہئے اور وہ بھی ایسے انداز میں بیان کرنے کے لئے کہ لوگ اسے دیکھنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی فلم نہیں بنانا چاہتے تھے جسے دو لوگ دیکھیں اور کہیں اوہو دیکھو ان کے ساتھ کتنا برا ہوا۔ انہوں نے کہا ہم ایسی فلم بنانا چاہتے تھے جہاں آپ دیکھیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا اور اس کے باوجود ہم اپنی زندگی میں امید کے سہارے کھڑے رہیں۔

ہم بھکاری نہیں ہیں ہم نے حکومت کے سامنے اپنے ہاتھ نہیں پھیلائے بلکہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے رہے۔ یہ چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بات ہے۔ چوپڑہ نے کہا کہ شکارا ایک تفریحی فلم ہے لیکن لوگوں کو سنیما گھر تک لانے کے لئے کہانی کی روح کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا گیا۔ فلمساز نے کہا کہ فلم ان کی ماں کے لئے بنائی گئی ہے جن کا 2007 میں انتقال ہوگیا ہے۔ فلم شکارا میں عادل خان، سدیا نظر آئیں گے۔ یہ 7 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Find Out More:

Related Articles: