سنیل شیٹی کے بچوں اتھیا اور آہان کی لو لائف سرخیوں میں

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر سنیل شیٹی کے بچے آہان اور اتھیا پچھلے کافی عرصہ سے اپنے ریلیشن شپ کے چرچوں کی وجہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کچھ دنوں سے ایسی خبر آرہی ہے کہ اتھیا شیٹی اس وقت کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہے جبکہ آہان شیٹی نے اس سال گرل فرینڈ تانیہ شراف کے ساتھ اپنی ریلیشن شپ کو آفیشیل کیا تھا۔ حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی سے ان کے بچوں کی لو لائف کے بارے میں پوچھا گیا اس بارے میں انہوں نے کہا ہم اپنے بچوں اور وہ جنہیں ڈیٹ کررہے ہیں۔

 ان سے پیار کرتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ پروفیشنل سے زیادہ آج زندگی میں خوشی ضروری ہے کیونکہ یہی وہ چیز ہے جسے ہم مس کرتے ہیں۔ ہم سبھی اس وقت خوش ہیں سنیل نے یہ بھی کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور وہ ان کی پتنی کے اپنے دونوں بچوں کی ریلیشن شپ کو قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر آپ اپنی زندگی کو دیکھیں تو ہماری زندگی تو ہنسی خوشی گذری ہے۔

آج کل کی جنریشن اس بات سے زیادہ پریشان ہے کہ مجھے لائک مل رہا ہے کیا میرے کپڑے سہی ہے کیا چھوٹا موبائیل تو نہیں ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کا دوست بن جانا چاہئے۔ سنیل نے آگے کہا میں آہان کی گرل فرینڈ کو چاہتا ہوں اور اتھیا جس کے ساتھ ہے اسے پسند کرتا ہوں۔ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میری پتنی کو بھی کوئی پرابلم نہیں ہے اور وہ خوش ہے اور ہماری فیملی میں یہ بچے بھی فٹ ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ آہان اور اتھیا اس وقت اپنے پارٹنرس کے ساتھ بیرون ملک میں ہیں حال ہی میں اتھیا کو کے ایل راہول کے ساتھ تھائی لینڈ میں دیکھا گیا تھا جبکہ آہان اور تانیہ اس وقت امریکہ (یو ایس) پولیس میں ہے۔

Find Out More:

Related Articles: