ایم اے سلام
سلمان خان کی فلم ”رادھے“ یورو موسٹ وانٹیڈ بھائی اگلے سال کی توقعات سے بھرپور فلموں میں شامل ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ 4 نومبر سے شروع ہوچکی ہے۔ کچھ وقت سے سلمان خان نے فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا تھا۔ سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک تصویر شیر کی تھی جس میں وہ اپنے بھائی سہیل خان، دشا پٹانی، اترل اگنی ہوتری، جیکی شراف، ڈائرکٹر پربھودیوا اور رندیپ ہڈا کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اب اس فلم میں ایک اور مشہور ایکٹر کا داخلہ ہونے جارہا ہے۔ خبروں کے مطابق فلم میں ٹی وی ایکٹر اور بگ باس سیزن 8 کے ونر گوتم گلاٹی بھی نظر آنے والے ہیں۔
ابھی تک ان کے رول کو لیکر خاص معلومات سامنے نہیں آئے ہیں لیکن مانا جارہا ہے کہ اس فلم میں ان کا اہم کردار ہوگا۔ فلم میں رندیپ ہڈا نگیٹیو رول میں نظر آسکتے ہیں۔ فلم میں لیڈ ایکٹریس کے طور پر دشا پٹانی ہوگی اس سے پہلے فلم ”بھارت“ میں دشا اور سلمان کی جوڑی سامنے آچکی ہے۔ اس جوڑی کو شائقین نے بھی پسند کیا تھا۔ فلم میں دشا نے چھوٹا کردار نبھایا تھا۔ سلمان کے ساتھ ان کے گیت ”سلوموشن“ کو فائنس نے کافی پسند کیا تھا۔
وہی سلمان خان اور رندیپ ہڈا پہلے بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔ رندیپ ہڈا نے فلم سلطان میں سلمان خان کے ٹرینر کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے کک میں ساتھ کام کیا تھا۔ سلمان خان ویسے بھی رندیپ ہڈا کو بہت مانتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رندیپ ہڈا اس سال سے ہی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ فلم رادھے کو پربھودیوا ڈائرکٹ کررہے ہیں اور اسے سلمان خان، سہیل خان اور اتل اگنی ہوتری پروڈیوس کریں گے۔ وانٹیڈ اور دبنگ 3 کے بعد تیسری بار سلمان خان اور پربھودیوا ساتھ کام کررہے ہیں۔
Find Out More: