ایم اے سلام
کلرس چینل پر جاری ریالٹی شو بگ باس سیزن 13 اب فینالے کی طرف بڑھتا جارہا ہے جس کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں چل رہے اس شو نے چھوٹے پردے کے تمام ریالٹی شوز کو کامیابی مقبولیت اور ٹی آر پی کے اعتبار سے کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شیڈول کے اعتبار سے اس سیزن کو جنوری میں ہی اختتام کو پہنچانا تھا لیکن اس سیزن کی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کلرس والوں نے اسے پانچ ہفتوں کی توسیع دی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی اس خبر کے بعد کے 5 ہفتوں کے بعد اب اس میں مزید دو ہفتوں کی توسیع دی جانے والی ہے کو سنکر لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی لیکن بگ باس شو کے ہمارے اپنے قریبی ذرائع سے ہم نے جب اس بارے میں معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ یہ اس خبر میں سچائی نہیں ہے۔
کہا جارہا تھا کہ فینالے کی تاریخ کو 15 سے بڑھاکر 28 فروری کردیا جارہاہے لیکن ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ فینالے 15 فروری کو ہی ہوگا اور کلرس چینل پر خطروں کے کھلاڑی شو کا 22 فروری سے ہی آغاز ہوگا۔ اس لئے بگ باس شو کی تاریخ کو مزید آگے بڑھانا مشکل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی میں عاصم ریاض کا انتخاب ہو چکا ہے۔
بگ باس سیزن 13 کی بات کریں تو موجودہ طور پر بگ باس کے گھر میں سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض، پارس چھابڑا، ماہیرا شرما، رشمی دیسائی، شہناز کورگل، آرتی سنگھ، شفالی زری والا، وشال آدتیہ سنگھ، مدھوریما تلی، اوٹ ہوچکی ہیں۔ اب مدھوریما کے وشال کے ساتھ بڑھتے تشدد کو دیکھتے ہوئے انہیں گھر سے بے گھر کر دیاگیا ہے۔ ان کے بعد پچھلے ہفتہ شفالی زری والا بھی گھر سے بے گھر ہوگئیں۔ اب وشال کے بھی جانے کی توقع ہے۔ اب 8 کانٹنٹس میں ایک کے بعد دیگرے وشال، رشمی دیسائی، ماہیرا شرما، آرتی، شفالی اور پارس چھابڑا بھی شو سے نکل جائیں گے۔ اب رہیں گے 3 کانٹنٹس سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض، اور شہناز کورگل لیکن آخر میں مقابلہ دونوں سدھارتھ اور عاصم کے درمیان ہوگا جس میں پوری توقع ہے کہ سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن 13 کو اپنے نام کرلیں گے۔
Find Out More: