دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہوں نے رنویر سنگھ سے کیوں شادی کی

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی کو ایک سال ہوگیا ہے۔ دیپیکا کا نام کئی لوگوں سے جڑا لیکن انہوں نے رنویر کو ہی اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔ پہلی بار جب دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ تب یہ دونوں کسی دوسرے کے ساتھ رشتوں میں تھے لیکن ”گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا“ کے سیٹ پر دونوں کا ساتھ میں کام کرنا انہیں نزدیک لے آیا اور نزدیکیاں بڑھیں دیپیکا کو رنویر کا فن لوینگ نیچر پسند آیا اور وہ ان کی جانب راغب ہوئیں۔

اس دوران یہ دونوں ہی ستارے سنگل تھے۔ دیپیکا نے کہا کہ انہوں نے رنویر سے شادی کا فیصلہ اس لئے لیا کیونکہ وہ انہیں ساتھ دینے کے ساتھ ہی ان کے کام کی قدر کرتی ہیں۔ دیپیکا نے بتایا کہ آج رنویر کی جو کمائی ہے اور وہ جو کمائی کرتے ہیں وہ سات سال پہلے کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ اس وقت دیپیکا کے پاس نہ صرف رنویر سے زیادہ کام تھا بلکہ وہ پیسے بھی زیادہ کماتی تھیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ کئی بار ایسا ہوتا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہو جاتی تھیں کہ وہ گھر تک نہیں آپاتی تھیں، لیکن کچھ بھی ان کے اور رنویر کے رشتوں کے درمیان میں نہیں آسکا۔ اس بات نے انہیں الگ طرح کا احساس دلایا اور انہوں نے رشتے کے آگے قدم بڑھانے کا فیصلہ لیا۔ رنویر اور دیپیکا کی جوڑی بالی ووڈ کی بہترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ شادی کے بعد دونوں نے پھر سے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا ہے حالیہ دنوں دیپیکا کی فلم چھپاک بھی ریلیز ہوئی تھی۔جو توقعات پر پوری نہیں اترپاتی۔

Find Out More:

Related Articles: