ایم اے سلام
5 جون کو کیارا اڈوانی، آدتیہ سیل اسٹار ”اندو کی جوانی“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ کو صابر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”نکما“ ریلیز ہوگی۔ جس کے ذریعہ شلپا شیٹی پھر سے فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔ 12 جون کو علی عباس ظفر کے پروڈکشن میں مقبول خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”خالی پیلی“ ریلیز ہوگی جس میں ایشان کھڑ اور اننیا پانڈے کے مرکزی کردار ہے۔ 19 جون کو جان ابراہام، عمران ہاشمی، سنیل شیٹی، پراتیک ببر، جیکی شراف، روہت رائے، کاجل اگروال، امول گپتے گلشن گروور، سمیر سونی، انیل کپور اسٹار سنجے گپتا کے ڈائرکشن میں 80 کروڑ کے بجٹ سے بن رہی فلم ”ممبئی ساگا“ ریلیز ہوگی۔ 26 جون کو ڈائرکٹر اے ایل وجئے کے ڈائرکشن میں بن رہی کنگنا رناوت اسٹار ”تھلاوی“ ریلیز ہوگی جو سابق تملناڈو چیف منسٹر جیہ للیتا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔
10 جولائی کو مہیش بھٹ کے ڈائرکشن میں بن رہی 70 کروڑ لاگتی فلم ”سڑک 2“ ریلیز ہوگی جس میں آدتیہ رائے کپور عالیہ بھٹ، سنجے دت، پوجا بھٹ، مکرند دیشپانڈے کے اہم کردار ہے۔ 30 جولائی کو ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی کی 350 کروڑ روپیوں کے بجٹ سے بنائی جارہی ”آر آر آر“ ریلیز ہوگی جس میں جونیر این ٹی آر، رام چرن، عالیہ بھٹ، اجئے دیوگن، کے اہم کردار ہے۔
31 جولائی کو رنبیر کپور، سنجے دت، وانی کپور اسٹار ”شمشیرا“ ریلیز ہوگی جسے کرن ملہوترا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اسی جمعہ کو ایک اور بڑی فلم ”بھول بھلیاں 2“ ریلیز ہوگی۔ انیس بزمی کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے لیڈ رول 14 اگست کو ”بھوج داپرائیڈ آف انڈیا“ ریلیز ہوگی جسے ابھیشیک دودھیا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ 100 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جارہی اس فلم میں اجئے دیوگن، سوناکشی سنہا، سنجے دت، پرنیتی سبھاش، رانا دگوباٹی کے اہم کردار ہے۔ اسی جمعہ کو فلم ”اٹیک“ بھی ریلیز ہوگی جس میں جان ابراہام لیڈ رول میں ہے۔ 28 اگست کو شاہد کپور اسٹار ”جرسی“ ریلیز ہوگی۔ 11 ستمبر کو سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”گنگوبالی کٹھیاواڑی“ ریلیز ہوگی جس میں عالیہ بھٹ لیڈ رول میں ہیں۔ 18 ستمبر کو ”حسینہ دلربا“ ریلیز ہوگی۔ اس سال کا شیڈول ابھی ستمبر تک ہی آیا ہے۔ البتہ دسمبر کرسمس کے موقع پر عامر خان اور کرینہ کپور اسٹار ”لال سنگھ چڈھا“ ریلیز ہوگی۔
Find Out More: