ایم اے سلام
سارا علی خان بالی ووڈ کی ذمہ دار ایکٹریس میں سے ایک ہے، ایفا ایوارڈ 2019 کے دوران کیدرناتھ کے لئے بسٹ ڈبیو کا بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سارا علی خان نے حال ہی میں نبھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک میگزین کو فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔ ان سب سے ہٹکر سارا علی خان نے اپنے انٹرویو کے دوران پاپا سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی سے جڑی ایک خاص بات بتائی ہے جسے جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا۔ سارا علی خان نے بتایا کہ جب ان کے والد کرینہ کپور سے شادی کررہے تھے تو ان کی ممی نے انہیں سب سے سندر لہنگا دلوایا تھا۔
سارا علی خان نے یہ بات ہیلو میگزین کو دیئے اپنے انٹرویو میں بتائی۔ ایکٹریس نے کہا جب میرے پاپا شادی کرنے جارہے تھے تو مجھے اچھے سے یاد ہے کہ میں اپنی ممی کے ساتھ لاکر کے کے پاس گئی اور وہاں سے جیولری نکالنے لگی، میں نے اپنی ماں سے پوچھا کہ مجھے کونسا جھمکہ پہننا چاہئے اس کے بعد انہوں نے سندیپ اور ابو کو بلایا کہا سیف شادی کرنے جارہے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ سارا سب سے سندر لہنگا پہنے۔
سارا علی خان اور کرینہ کپور کا رشتہ بھی کافی شاندار ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارا علی خان ان دنوں فلم قلی نمبر ون کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ اس فلم میں سارا علی خان اور ورون دھون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دونوں کی یہ اپ کمنگ فلم کرشمہ کپور اور گویندا کی قلی نمبر ون کا ری میک ہے۔ اس فلم سے پہلے سارا نے کارتک آرین کے ساتھ لو آجکل کی جو پچھلے دنوں ریلیز ہوئی لیکن اس فلم نے کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔ ویسے سارا علی خان فی الحال دوسری نئی اداکاراوں کے مقابل بہت زیادہ مصروف ہے۔ وہ فی الحال بڑے پراجکٹس کی فلمیں کررہی ہیں۔
Find Out More: