ایم اے سلام
90 کے دہے کی مشہور ایکٹریس عائشہ جلکا 11 سال کی عمر میں فلم ”کیسے کیسے لوگ“ سے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کرنے والی عائشہ شروعات سے ہی خبروں میں رہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی تھی۔ عائشہ نے صرف ہندی نہیں اڑیسہ، کنڑ اور تلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ عائشہ کا نام قربان، جو جیتا وہی سکندر، کھلاڑی، مہربان، دلال، وقت ہمارا ہے، معصوم جیسی شاندار فلموں سے جڑا ہے۔
1983 میں چھوٹی عمر سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والی عائشہ نے سال 2010 میں فلمی پردے سے بریک لیا تقریباً 8 سال کے بریک کے بعد 2018 میں فلم Genus میں نظر آئیں۔ فلمی کیریئر میں عائشہ کی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ خوب پسند کی گئی ۔ پردے پر تو دونوں ہٹ تھے ہی پرسنل لائف میں بھی ان کے افیر کی خبریں آنے لگیں تھیں۔
اکشے کے علاوہ عائشہ کا نام نانا پاٹیکر اور متھن چکرورتی کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔ عائشہ کے کیریئر میں ڈاون فال کی وجہ ان کی فلموں کا انتخاب بتایا جاتا ہے۔ لگاتار فلاپ فلموں کی وجہ انہوں نے انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ لیا تھا۔ عائشہ کی توجہ فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ بزنس کیریئر پر بھی انہوں نے سمیر وشی سے شادی کرنے کے بعد سپا انڈسٹری میں قدم رکھا۔ وہ اپنے بزنس کی دیکھ بھال خود ہی کرتی ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایکٹریس عائشہ جلکا جو اب اپنی عمر کی 47 ویں سالگرہ منا رہی ہیں نے اپنے فلمی کیریئر میں سال 2018 تک کوئی 32 فلمیں کی ہیں۔ ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر بہترین کلکشن بھی کئے لیکن چند فلموں کی ناکامی کے بعد وہ آہستہ آہستہ فلموں سے دور ہوگئیں۔
Find Out More: